بیان القرآن کی پانچ کتابیں

بیان القرآن کی پانچ کتابیں
از ادارہ تالیفات اشرفیہ
حکیم الامت تھانویؒ کی تفسیر بیان القرآن کے متعلق

اہم انتباه
از حضرت مولانا مفتی مجد القدوس خُبیب رومی مد ظلہ

اس وقت تفسیر بیان القرآن کی تیسیر، تسہیل اور تشریح کے عنوان پر بہت سے حضرات طبع آزمائی کر رہے ہیں جن کو اہل حق اکابر علمائے دیوبند کا علم و فکر اور اشرفی ذوق و مزاج ہی حاصل نہیں ہے۔
ایسے لوگ اکابر کے الفاظ و معانی اور بیان کی تقریر و تحریر میں کیا تسہیل کر سکتے ہیں۔
اس لیے عوام و خواص کی خدمت میں گزارش ہے کہ وہ حضرت حکیم الامت تھانوی رحمہ اللہ کے مزاج شناس اور ذوق آشنا حضرات خلفاء کی درج ذیل مستند معتمد معتبر تیسیر و تسہیل اور تشریح بیان القرآن ہی مطالعہ میں رکھیں۔

۔”تفسیر مکمل بیان القرآن” کتاب کا مختصر تعارف

پاکستان میں پہلی مرتبہ کمپیوٹر ایڈیشن جس کے متعلق شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ تحریر فرماتے ہیں ‘بیان القرآن کے اب تک جتنے ایڈیشن دیکھے ہیں ماشاء اللہ یہ ایڈیشن ان سب سے بہتر اور ممتاز ہے ۔

۔”آسان بیان القرآن” کتاب کا مختصر تعارف

یہ واقعی تفسیر بیان القرآن کی معتبر ومعتمد تسہیل“ ہے
جسے حکیم الامت مجدد الملت تھانوی رحمہ اللہ کے علوم و معارف کے صحیح و مستند تر جمان و شارح شیخ الاسلام مولانا ظفر احمد تھانوی رحمہ اللہ نے تسہیل فرمایا ہے۔
سابقہ ایڈیشنوں کی نسبت نئی آب و تاب کے ساتھ شائع شدہ جدید ایڈیشن جو حضرات حکیم الامت حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی مستند تغییر کے مطالعہ کی تمنا رکھتے ہیں ان کے لیے یہ آسان تفسیر بڑی نعمت ہے۔ اعلیٰ پیپر خوبصورت دو جلد میں (جلد منظر عام پر آرہی ہے)

۔”خلاصۂ تفسیر بیان القرآن” کتاب کا مختصر تعارف

از مفتی اعظم پاکستان حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ مفتی اعظم پاکستان و سابق مفتی دارالعلوم دیوبند)۔
یہ تفسیر بقول حضرت مفتی صاحب رحمہ اللہ در حقیقت بیان القرآن کا خلاصہ مع تسہیل ہے جو کم فرصت والوں کیلئے فہم قرآن کا مستند اور بہترین ذریعہ ہے جسے حضرت مفتی صاحب رحمہ اللہ کی دیرینہ خواہش پر پہلی مرتبہ تفسیر معارف القرآن سے لے کر شائع کیا جا رہا ہے۔ ن
یز ہر سورۃ کے شروع میں شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہ کے قلم سے مضامین سورۃ کا تعارف بھی دے دیا گیا ہے۔
تقریباً 1400 صفحات امپورٹڈ پیپر

۔”بیان القرآن قلمی مخطوطہ” کتاب کا مختصر تعارف

آج سے 120 سال قبل حکیم الامت مجدد الملت حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے اپنے دست مبارک سے جو مکمل تفسیر بیان القرآن لکھی تھی یہ اس کے اصل مخطوطہ کا عکس ہے جو سلسلہ اشرفیہ اور باذوق حضرات کیلئے ایک عظیم تاریخی نعمت ہے۔ جو ہر حال میں قابل زیارت اور باعث برکت ہے۔
۔1700 صفحات، امپورٹڈ نفیس پیپر، خوبصورت جلد میں

Written by Huzaifa Ishaq

7 December, 2022

Our Best Selling Product: Dars E Quran

You May Also Like…

0 Comments