بڑے پیمانے کا درود شریف
ملا علی قاریؒ نے اور اس سے قبل علامہ سخاویؒ نے یہ لکھا ہے کہ جو چیزیں تھوڑی مقدار میں ہوا کرتی ہیں وہ ترازو ؤں میں تُلا کرتی ہیں اور جو بڑی مقداروں میں ہُوا کرتی ہیں وہ عام طور سے پیمانوں ہی میں ناپی جاتی ہیں ’ ترازوؤں میں ان کا آنا مشکل ہوتا ہے۔
علامہ سخاویؒ نے حضرت ابو مسعود رضی اللہ عنہ سے بھی حضور کا یہی ارشاد نقل کیا ہے اور حضرت علی کرم اللہ وجہہ ’ کی حدیث سے بھی یہی نقل کیا ہے کہ جو شخص یہ چاہتا ہوکہ اس کا درُود بہت بڑے پیمانہ سے ماپا جائے جب وہ ہم اہل بیت پر درُود بھیجے تو یوں پڑھا کرے۔
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ صَلَوٰتِکَ وَبَرَکَاتِکَ عَلٰی مُحَمَّدنِ النَّبِیِّ
وَاَزْوَاجِہٖ اُمَّھَاتِ الْمُؤْمِنِیْنَ وَذُرِّیَّتِہٖ وَاَھْلِ بَیْتِہٖ
کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ۔
اور حسن بصری سے نقل کیا ہے کہ جو شخص یہ چاہے کہ حضور اقدس صلی اﷲ علیہ وسلم کے حوض سے بھرپور پیالہ پیئے وہ یہ درود پڑھا کرے۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَاَصْحَابِہٖ
وَاَوْلَادِہٖ وَاَزْوَاجِہٖ وَذُرِّیَّتِہٖ وَاَھْلِ بَیْتِہٖ وَاَصْھَارِہٖ وَاَنْصَارِہٖ
وَاَشْیَاعِہٖ وَمُحِبِّیْہِ وَاُمَّتِہٖ وَعَلَیْنَا مَعَھُمْ اَجْمَعِیْنَ یٰٓا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ
اس حدیث کو قاضی عیاضؒ نے بھی شفامیں نقل کیا ہے
یَارَبِّ صَلِّ وَسَلِّمْ دَائِمًا اَبَدًا عَلَیٰ حَبِیبِکَ خَیْرِ الْخَلْقِ کُلِّہِمْ
کتاب کا نام: برکات درود شریف کے حیرت انگیز واقعات
صفحہ نمبر: 105 – 106
برکات درود شریف کے حیرت انگیز واقعات
برکات درود شریف کے حیرت انگیز واقعات
قرآن و حدیث میں درود شریف کی فضیلت اور اسی طرح درود شریف کی تاثیر کے حیرت انگیز واقعات اس کتاب میں بیان کئے گئے ہیں ۔
0 Comments