ایک ہزار بار درود شریف روزانہ
ابو الحسن البغدادی الدارمی سے منقول ہے کہ انہوں نے عبداللہ بن حامد کو ان کی وفات کے بعد کئی مرتبہ (خواب میں) دیکھا۔ توپوچھا اللہ تعالیٰ نے تمہارے ساتھ کیا معاملہ کیا؟
فرمایا مغفرت فرمادی اور رحم فرمایا۔ اوران سے پوچھا کہ وہ کون سا عمل ہے جس سے آدمی جنت میں داخل ہو سکتا ہے؟ فرمایا ایک ہزار رکعت پڑھو اور ہر رکعت میں ایک ہزار (1000) مرتبہ قُلْ ھُوَ ﷲُ (سورہ اخلاص) پڑھو، انہوں نے کہا اس کی طاقت نہیں۔
فرمایا ہر رات نبی اکرم صلی ﷲ علیہ وسلم پرایک ہزار بار درُود شریف پڑھو۔
امام دارمی نے کہا کہ وہ ہر رات اس طرح کرتے ہیں۔
کتاب کا نام: برکات درود شریف کے حیرت انگیز واقعات
صفحہ نمبر: 201
برکات درود شریف کے حیرت انگیز واقعات
برکات درود شریف کے حیرت انگیز واقعات
قرآن و حدیث میں درود شریف کی فضیلت اور اسی طرح درود شریف کی تاثیر کے حیرت انگیز واقعات اس کتاب میں بیان کئے گئے ہیں ۔
0 Comments