ایک عمل میں کئی سنتوں کا ثواب

Mufti Taqi Usmani Words and Blogs on KitabFarosh Online Bookstore
ایک عمل میں کئی سنتوں کا ثواب (ملفوظات شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔

ہمارے حضرت ڈاکٹر عبدالحئی صاحب قدس اللہ سرہ فرمایا کرتے تھے کہ سنتوں پر عمل کرنے کی نیت کرنا لوٹ کا مال ہے ، مطلب یہ ہے کہ ایک عمل کے اندر جتنی سنتوں کی نیت کر لوگے، اتنی سنتوں کا ثواب حاصل ہو جائے گا۔ مثلاً پانی پیتے وقت یہ نیت کر لو کہ میں تین سانس میں پانی اس لئے پی رہا ہوں کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت شریفہ تین سانس میں پینے کی تھی، اس سنت کا ثواب حاصل ہو گیا۔ اسی طرح یہ نیت کر لی کہ میں سانس لیتے وقت برتن کو اس لئے منہ سے ہٹا رہا ہوں کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے برتن میں سانس لینے سے منع فرمایا ہے۔ اب دوسری سنت پر عمل کا بھی ثواب حاصل ہو گیا، اس لئے سنتوں کا علم حاصل کرنا ضروری ہے تاکہ آدمی جب کوئی عمل کرے تو ایک ہی عمل کے اندر جتنی سنتیں ہیں، ان سب کا دھیان اور خیال رکھے اور ان کی نیت کرے تو پھر ہر ہر نیت کے ساتھ ان شاء اللہ مستقل سنت کاثواب حاصل ہو جائے گا۔

۔(کھانے کے آداب، اصلاحی خطبات، جلد پنجم، صفحہ۲۲۵)۔

یہ ملفوظات حضرت ڈاکٹر فیصل صاحب نے انتخاب فرمائے ہیں ۔

Written by Huzaifa Ishaq

24 November, 2024

You May Also Like…