اہل و عیال کی عافیت کیلئے مجرب عمل
ایک صحابی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے اپنی جان اور اپنی اولاد اور اپنے اہل و عیال اور مال کے بارے میں خوف ضرر رہتا ہے… آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: صبح و شام یہ پڑھ لیا کرو:..۔
بِسْمِ اللّٰہِ عَلٰی دِیْنِیْ وَنَفْسِیْ وَوَلَدِی وَاَھْلِیْ وَمَالِیْ
چند دن کے بعد یہ شخص آئے …تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا:۔
اب کیا حال ہے؟ ….عرض کیا قسم ہے ….اس ذات کی جس نے حق کے ساتھ آپ کو مبعوت فرمایا… میرا سب خوف غائب ہوگیا..۔
کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 95 – 96
مجربات اکابر
مجربات اکابر
یہ کتاب اکابر واسلاف کے مستند اور مجرب عملیات کا خزینہ ہے جس سے فائدہ اٹھا کر ہم اپنی دنیا وآخرت سنوار سکتے ہیں۔ عہدنبوت سے اب تک مشاہیر اسلاف امت کے مجرب عملیات، معمولات اور اذکار و وظائف جمع کئے گئے ہیں ۔ یہ مجموعہ آج کی پریشان حال امت کے لئے ایک ایسا روحانی تحفہ ہے جو انہیں بازاری قسم کے عاملوں سے نجات دلا سکتا ہے ۔