رعایا کے حالات کی خبر گیری
حضرت اوزاعی کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ رات کی تاریکی میں باہر نکلے تو حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ کی نظر ان پر پڑی۔ انہوں نے دیکھا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ پہلے ایک گھر میں داخل ہوئے۔ پھر دوسرے گھر میں ۔ صبح کو حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ اس گھر میں گئے تو دیکھا کہ گھر میں ایک نابینا اور اپاہج بڑھیا ہے۔
حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ نے پوچھا کیا بات ہے؟
یہ آدمی تمہارے پاس کس لئے آتا ہے؟
اس بڑھیا نے کہا یہ اتنے عرصہ سے یعنی برسوں سے میری دیکھ بھال کر رہے ہیں۔ میری ضرورت کے کام کر دیتے ہیں اور میرے گھر کے پاخانے وغیرہ تمام چیزوں کی صفائی کر دیتے ہیں۔
اس پر حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ نے کہا اے طلحہ رضی اللہ عنہ! تیری ماں تجھے گم کرے۔ کیا تم عمر رضی اللہ عنہ کی لغزشوں کو تلاش کرتے ہو۔
کتاب کا نام: حیات صحابہ – مولانا یوسف کاندھلوی
صفحہ نمبر: 486
حیات صحابہ – مولانا یوسف کاندھلوی
حیات صحابہ – مولانا یوسف کاندھلوی
یہ کتاب حضرت مولانا یوسف کاندھلوی رحمہ اللہ کی لکھی ہوئی عربی کتاب
” حیات الصحابہ رضی اللہ عنہم ” کا اردو ترجمہ ہے ، یہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی محبت وعقیدت سے بھرپورکتاب ہے ۔ اس کی مقبولیت کے لئےاتنی بات کافی ہےکہ حضرت رحمہ اللہ کےخلوص اورللہیت کےنتیجہ میں اس کتاب کااردوترجمہ بھی کیا گیا ، گویامشائخ عرب وعجم میں یہ کتاب مقبول ہوئی ۔
زیرنظر کتاب تلخیص شدہ ہے جس میں مکررات کو حذف کرکے ہرروایت پر ایک عنوان لگادیا تاکہ علماء کرام کے علاوہ عوام الناس بھی اس سے بآسانی مستفید ہوسکیں ۔
0 Comments