انگریز کے کہنے پر گھٹنے بھی کھول دیئے

Mufti Taqi Usmani Words and Blogs on KitabFarosh Online Bookstore
انگریز کے کہنے پر گھٹنے بھی کھول دیئے (ملفوظات شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔

ارشاد فرمایا کہ ہمارے بزرگ تھے حضرت مولانا احتشام الحق صاحب تھانوی رحمۃ اللہ علیہ۔ وہ ایک تقریر میں فرمانے لگے کہ اب ہمارا یہ حال ہو گیا ہے کہ جب حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ٹخنے کھول دو اور ٹخنے ڈھکنا جائز نہیں تو اس وقت ہم لوگ ٹخنے کھولنے کو تیار نہیں تھے اور جب انگریز نے کہا کہ گھٹنہ کھول دو اور نیکر پہن لو، تو اب گھٹنہ کھلوانے کو تیار ہو گئے ۔ انگریز کے حکم پر گھٹنہ بھی کھول دیا اور نیکر پہن لی اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم پر ٹخنے کھولنے پر تیار نہیں۔ یہ کتنی بے غیرتی کی بات ہے۔ ارے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کے بھی کچھ تقاضے ہیں، لہٰذا جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عمل کو نا پسند فرمایا تو ایک مسلمان کو کس طرح یہ گوارا ہو سکتا ہے کہ وہ اس کے خلاف کرے۔

۔(لباس کے شرعی اصول، اصلاحی خطبات، جلد پنجم، صفحہ۳۰۶)۔

یہ ملفوظات حضرت ڈاکٹر فیصل صاحب نے انتخاب فرمائے ہیں ۔

Written by Huzaifa Ishaq

24 November, 2024

You May Also Like…