اللہ تعالیٰ کی عظیم چار نعمتیں
چار چیزوں پر چار نعمتیں
حضرت عبداﷲ ابن مسعود رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے حضورنبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا:۔
جس کو چار چیزوں پر عمل کرنے کی توفیق مل گئی تو اﷲ تعالیٰ اسے مزید چارنعمتوں سے نواز دے گا..۔
۔1۔ جس کو اﷲ تعالیٰ کے ذکر کی توفیق ہوگئی تو اﷲ تعالیٰ بھی اس کو ضرور یاد فرمائے گا… لقولہ تعالیٰ… فَاذْکُرُوْنِیْٓ اَذْکُرْکُمْ یعنی تم ﷲ تعالیٰ کو یاد کرو (ذکر اﷲ کرتے رہوگے) تو اﷲ تعالیٰ بھی تمہیں یاد فرمائیں گے..۔
۔2۔ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا…. جس کو دعائیں مانگنے کی توفیق مل گئی …. تو یقین کرلو …. کہ وہ مقبولیت سے نوازا گیا …. قرآن مجید میں ہے… ادْعُوْنِیْٓ اَسْتَجِبْ لَکُمْ یعنی تم مجھ سے (دعا) مانگو میں قبول کروں گا..۔
۔3۔ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا جسے اﷲ تعالیٰ کی نعمتوں پر شکر ادا کرنے کی توفیق مل گئی تو اس کی ان نعمتوں میں ﷲ تعالیٰ یقینا اضافہ فرماتا رہے گا قرآن مجید میں ہے… لَئِنْ شَکَرْتُمْ لَاَزِیْدَنَّکُمْ یعنی تم اﷲ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر ادا کرتے رہوگے تو ضرور بالضرور اﷲ تعالیٰ تمہیں زیادہ نعمتیں عطا فرماتے رہیں گے..۔
۔4۔ حضرت نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا جسے (اخلاص کے ساتھ گناہوں پر ندامت و)استغفار کرنے کی توفیق مل گئی تویقین کرلوکہ وہ مغفرت کے عظیم انعام سے نوازاجائے گا..۔ لقولہ تعالیٰ… اسْتَغْفِرُوْا رَبَّکُمْ… اِنَّہٗ کَانَ غَفَّارًا
یعنی تم اﷲ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرو اس وجہ سے کہ وہ بہت زیادہ مغفرت فرمانے والے ہیں… (امام بیہقی شعب الایمان)
کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 59 – 60
مجربات اکابر
مجربات اکابر
یہ کتاب اکابر واسلاف کے مستند اور مجرب عملیات کا خزینہ ہے جس سے فائدہ اٹھا کر ہم اپنی دنیا وآخرت سنوار سکتے ہیں۔ عہدنبوت سے اب تک مشاہیر اسلاف امت کے مجرب عملیات، معمولات اور اذکار و وظائف جمع کئے گئے ہیں ۔ یہ مجموعہ آج کی پریشان حال امت کے لئے ایک ایسا روحانی تحفہ ہے جو انہیں بازاری قسم کے عاملوں سے نجات دلا سکتا ہے ۔
0 Comments