الفاظ کی طاقت: جب واٹس ایپ سروے نے ثابت کیا کہ کتابیں آج بھی زندہ ہیں
کیا کتابوں کی اہمیت آج کے ڈیجیٹل دور میں بھی برقرار ہے؟ جب واٹس ایپ پر مختلف افراد سے یہ پوچھا گیا کہ ویڈیو (فلمیں) اور الفاظ (کتابیں) میں سے کس کی طاقت زیادہ ہے، تو اکثریت نے واضح طور پر کتابوں کی طاقت کو سراہا۔ یہ اس بات کی علامت ہے کہ کتابیں آج بھی سوچ کو مہمیز دیتی ہیں، ذہن کو وسعت بخشتی ہیں اور سنجیدہ قارئین کے نزدیک ان کی قدر کم نہیں ہوئی۔
اس حقیقت کا اعتراف ہمارے لیے کسی خوشخبری سے کم نہیں۔ آن لائن بک اسٹور کے ذریعے ہم نے اس خوبصورت روایت کو آگے بڑھایا ہے، جہاں آپ گھر بیٹھے کتابوں کی خریداری کرسکتے ہیں۔ ہم نے پورے پاکستان میں کتابوں کی ترسیل کا عزم کر رکھا ہے تاکہ ہر گھر تک مطالعے کی یہ روشنی پہنچے۔ اس مقصد کے لیے ہم نے پاکستان کی معتبر ترین کورئیر سروس ٹی سی ایس کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، تاکہ آپ کو بروقت، محفوظ اور بااعتماد انداز میں کتابیں پہنچائی جا سکیں۔
ہم جانتے ہیں کہ اردو ناول، ادبیات اور دیگر موضوعات پر کتب کے شائقین ان نایاب ذخائر کو تلاش کرتے پھرتے ہیں، اور ہمارا مقصد یہی ہے کہ آپ کی یہ تلاش آسان اور باسہولت ہوجائے۔ تو آئیں، آپ بھی اس مشن میں ہمارا ساتھ دیں۔ آج ہی ہماری خدمات سے استفادہ کریں اور دنیا کو دوبارہ کتابوں کے سحر میں مبتلا کرنے میں ہمارے معاون بنیں۔
اگر آپ واٹس ایپ پر ہمارے ساتھ جڑے رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کریں:۔
https://whatsapp.com/channel/0029Va8DVbVDJ6Gv14hs2b2P
Featured products
بوادر النوادر (3 جلد)۔
₨ 3190.00