نماز کیلئے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیم فرمودہ دُعاء
صحیحین میں ہے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کسی ایسی دعا کی درخواست کی جسے وہ نماز میں پڑھیں تو آپ نے یہ دُعا تعلیم فرمائی:۔
اَللّٰھُمَّ اِنِیْ ظَلَمْتُ نَفْسِیْ ظُلْماً کَثِیْراً
وَّ اِنَّہٗ لَا یَغْفِرُ الذُنُوْبَ اِلاَّ اَنْتَ
فَاغْفِرْلِیْ مَغْفِرَۃً مِنْ عِنْدِکَ وَارْحَمْنیْ
اِنَّکَ اَنْتَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ
یعنی:۔ خدایا میں نے بہت سے گناہ کئے ہیں۔ میں مانتا ہوں کہ تیرے سواکوئی انہیں معاف نہیں کر سکتا، پس تو اپنے پاس کی بخشش سے مجھے بخش دے اور مجھ پر رحم کر، تو بڑا ہی بخشش کرنے والا مہربان ہے۔ (تفسیر ابن کثیر)۔
کتاب کا نام: برکات درود شریف کے حیرت انگیز واقعات
صفحہ نمبر: 52
![برکات درود شریف کے حیرت انگیز واقعات](https://kitabfarosh.com/wp-content/uploads/2022/09/BDS-3-1024x1024.jpg)
برکات درود شریف کے حیرت انگیز واقعات
برکات درود شریف کے حیرت انگیز واقعات
قرآن و حدیث میں درود شریف کی فضیلت اور اسی طرح درود شریف کی تاثیر کے حیرت انگیز واقعات اس کتاب میں بیان کئے گئے ہیں ۔