اصحاب صفہ کے کھانے پینے کا انتظام
محمد بن سیرین فرماتے ہیں کہ جب شام ہوتی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اصحاب صفہ کو لوگوں پر تقسیم فرمادیتے کوئی دو کو لے جاتا اور کوئی تین کو اور علیٰ ہذا اور سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ اسّی اسّی آدمی اپنے ہمراہ لے جاتے اور ان کو کھانا کھلاتے۔
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں بھی اہل صفہ میں تھا۔جب شام ہوتی تو ہم سب آپ کی خدمت میں حاضر ہوجاتے۔
آپ ایک ایک دو دو کو اغنیاء صحابہ کے سپرد فرمادیتے اور جو باقی رہ جاتے ان کو اپنے ساتھ شریک طعام فرماتے۔
کھانے سے فارغ ہوکر ہم لوگ شب کو مسجد میں سوجاتے۔
مسجد نبوی کے دوستونوں میں ایک رسّی بندھی رہتی تھی جس پر انصار اپنے باغات سے خوشے لا لا کر اصحابِ صفہ کے لیے لٹکا دیتے تھے۔اصحابِ صفہ ان کو لکڑیوں سے جھاڑ کر کھاتے۔معاذ بن جبل ان کے منتظم اور نگران تھے۔
کتاب کا نام: جدید سیرت النبی اعلیٰ

جدید سیرت النبی اعلیٰ
جدید سیرت النبی اعلیٰ
یہ کتاب کم و بیش پندرہ معتمد مستند علمائے کرام کے علمی افادات کا مجموعہ ہے ۔ علمائے اکابر کے بکھرے ہوئے پھول اپنے رنگ و خوشبو میں جدا جدا دلفریبی اور دلکشی تو رکھتے تھے مگر انہیں گلدستے کی شکل دینے کا اعزاز اس کتاب کے حصے میں آیا ۔