اسمائے حسنی بمع ترجمہ

Idara Taleefat E Ashrafia

ترمذی شریف کی روایت کے مطابق اسماء حسنیٰ

بخاری اور مسلم شریف کی روایت میں اللہ تعالیٰ کے جن ناموں کا اجمالی تذکرہ ہے اس کی تفصیل ترمذی شریف کی روایت میں ہے اس لیے پہلے ترمذی شریف کی روایت اور اس کا ترجمہ پیش کیا جاتا ہے..۔

عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: اِنَّ لِلّٰہِ تَعَالٰی تِسْعَۃً وَّتِسْعِیْنَ اِسْمًا: مِاَۃً اِلاَّ وَاحِدَۃً…مَنْ اَحْصَاھَا دَخَلَ الْجَنَّۃَ

ھُوَ اللّٰہُ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ اِلاَّ ھُوَ الرَّحْمٰنُ…الرَّحِیْمُ …الْمَلِکُ الْقُدُّوْسُ … السَّلَامُ … الْمُؤْمِنُ … الْمُھَیْمِنُ … الْعَزِیْزُ … الْجَبَّارُ … الْمُتَکَبِّرُ … الْخَالِقُ … الْبَارِئُ … الْمُصَوِّرُ … الْغَفَّارُ … الْقَھَّارُ … الْوَھَّابُ … الرَّزَّاقُ … الْفَتَّاحُ … الْعَلِیْمُ … الْقَابِضُ … الْبَاسِطُ … الْخَافِضُ … الرَّافِعُ … الْمُعِزُّ … الْمُذِلُّ … السَّمِیْعُ … الْبَصِیْرُ … الْحَکَمُ … الْعَدْلُ … اللَّطِیْفُ… الْخَبِیْرُ… الْحَلِیْمُ … الْعَظِیْمُ … الْغَفُوْرُ … الشَّکُوْرُ … الْعَلِیُّ … الْکَبِیْرُ … الْحَفِیْظُ … الْمُقِیْتُ … الْحَسِیْبُ … الْجَلِیْلُ … الْکَرِیْمُ … الرَّقِیْبُ … الْمُجِیْبُ … الْوَاسِعُ … الْحَکِیْمُ … الْوَدُوْدُ … الْمَجِیْدُ … الْبَاعِثُ … الشَّھِیْدُ … الْحَقُّ … الْوَکِیْلُ … الْقَوِیُّ … الْمَتِیْنُ … الْوَلِیُّ … الْحَمِیْدُ … الْمُحْصِی … الْمُبْدِئُ … الْمُعِیْدُ … الْمُحْیِی … الْمُمِیْتُ … الْحَیُّ… الْقَیُّوْمُ… الْوَاجِدُ… الْمَاجِدُ… الْوَاحِدُ… الصَّمَدُ… الْقَادِرُ… الْمُقْتَدِرُ… الْمُقَدِّمُ… الْمُؤَخِّرُ … الْاَوَّلُ… الْآخِرُ… الظَّاھِرُ… الْبَاطِنُ… الْوَالِیْ… الْمُتَعَالِیْ… الْبَرُّ… التَّوَّابُ… الْمُنْتَقِمُ… الْعَفُوُّ… الرَّءُ وْفُ… مَالِکُ الْمُلْکِ… ذُوالْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ … الْمُقْسِطُ… الْجَامِعُ… الغَنِیُّ… الْمُغْنِی… الْمَانِعُ… الضَّارُّ… النَّافِعُ… النُّوْرُ… الْھَادِی… الْبَدِیْعُ… الْبَاقِی… الْوَارِثُ… الرَّشِیْدُ … الصَّبُوْرُ…۔

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ کے ننانوے ایک کم سو 100 نام ہیں جس نے ان ناموں کو محفوظ کیا وہ جنت میں پہنچ گیا..۔
وہی اللہ یعنی حقیقی معبود ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں -بڑا مہربان ہے ..۔
نہایت رحم والا ہے – تمام جہانوں کا بادشاہ ہے – نہایت پاک …۔
اور تمام عیوب و کمزوریوں سے سالم ہے – امن و امان دینے والا ہے ..۔
تمام مخلوق کی نگہبانی کرنے والا ہے – کامل غلبہ والا ہے…کبھی کسی سے مغلوب نہیں ہوتا -03 بگڑے ہوئے کاموں اور حالات کو درست کرنے والا ہے …۔
بڑی عظمت والا ہے – جان ڈالنے والا – اور پیدا کرنے والا ہے
صورت بنانے والا ہے – بہت معاف کرنے والا ہے …۔
سب کو قابو میں رکھنے والا ہے – بہت دینے والا ہے …۔
خوب روزی پہنچانے والا ہے – فتح بخش اور رزق و رحمت کے دروازے کھولنے والا ہے – خوب جاننے والا ہے – روزی تنگ کرنے والا …۔
اور روزی کشادہ کرنے والا ہے – (نافرمانوں کو)پست کرنے والا ..۔
(اور نیکو کاروں کو) بلند کرنے والا ہے – (مسلمانوں کو) عزت دینے والا …۔
(اور کافروں کو) ذلیل و رسوا کرنے والا ہے – خوب سننے والا …۔
سب کو دیکھنے والا – اور سب کا حاکم ہے – نہایت انصاف پرور ..۔
بڑا باریک بیں اور بندوں پر نرمی کرنے والا ہے ..۔
بڑا باخبر – بڑا بردبار – اور عظمت والا ہے – بہت بخشنے والا ..۔
اور بڑا قدرداں یعنی تھوڑے عمل پر بہت زیادہ ثواب دینے والا ہے …۔
بہت بلند – اور بہت بڑا ہے – سب کی حفاظت کرنے والا ..۔
اور غذا بخش ہے… – حساب لینے والا – بڑی شان والا ..۔
بڑا سخی – اور خوب نگہبانی کرنے والا ہے ..۔
سب کی دُعائیں سننے اور قبول کرنے والا ہے بڑی وسعت والا ..۔
اور بڑی حکمت والا ہے (نیک بندوں سے) بے حد محبت کرنے والا ..۔
بڑا بزرگ…. اور مُردوں کو زندہ کرنے والا ہے..۔
حاضر و ناظر اور ثابت و برحق ہے بڑا کارساز ..۔
بڑی قوت والا اور مضبوط اقتدار والا ہے ..۔
نیکو کاروں کا مددگار تمام خوبیوں کا مالک …۔
خوب شمار کرنے والا اور گھیرنے والا ہے ..۔
پہلی بار پیدا کرنے والا اوردوبارہ زندہ کرنے والا ہے ..۔
زندگی بخشنے والا… اور موت دینے والا ہے ہمیشہ زندہ رہنے والا .۔
اور خوب تھامنے والا ہے ایسا غنی وہ بے نیاز ہے کہ کسی چیز کا محتاج نہیں
بزرگی والا اپنی ذات و صفات میں یکتا بڑا بے نیاز ..۔
اور بڑی قدرت والا ہے قدرت کاملہ رکھنے والا …۔
(نیکوکاروں کو)آگے کرنے والا (اور بدکاروں کو) پیچھے کرنے والا ..۔
سب سے پہلا سب سے پچھلا …۔
خوب نمایاں اور نہایت پوشیدہ ہے..۔
سب پر حکومت کرنے والا بہت بلند و برتر..۔
اور نیک سلوک کرنے والا توبہ قبول کرنے والا..۔
بدلہ لینے والا بہت معاف کرنے والا..۔
اور خوب شفقت کرنے والا سارے جہاں کا مالک …۔
عظمت و جلال اور انعام و اکرام والا ہے …۔
عدل و انصاف کرنے والا ہے …۔
(قیامت کے دن)سب کو جمع کرنے والا ہے ..۔
بڑا بے نیاز (اور بندوں کو) بے نیاز کرنے والا ہے..۔
(ہلاکت کے اسباب کو) روکنے والا نقصان پہنچانے والا ..۔
اور نفع پہنچانے والا ہے نہایت روشن اور سارے جہاں کو روشن کرنے والا ہے
ہدایت دینے والا بغیر نمونہ کے پیدا کرنے والا ..۔
اور ہمیشہ باقی رہنے والا ہے تمام چیزوں کا وارث مالک ہے …۔
سب کا راہ نما اور سب کو راہِ راست دکھانے والا ہے …۔
بہت برداشت کرنے والا اور بڑا بردبار ہے..۔

نوٹ:۔ اگر کوئی عربی اسماء حسنیٰ پڑھنے سے عاجز ہو تو ان کا ترجمہ سمجھ کر پڑھ لیا کرے اور اللہ تعالیٰ کو ان اوصاف کے ساتھ متصف جانے اور مانے ان شاء اللہ اس کو بھی اسماء حسنیٰ کے فوائد و برکات حاصل ہوں گے..۔

کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 153 – 156

Written by Huzaifa Ishaq

Blogs

Categories

2 November, 2022

You May Also Like…

العلم صید والکتابۃ قیدہ

العلم صید والکتابۃ قیدہ اشعار "العلم صید والکتابۃ قیدہقید صیودک بالحبال الواثقہفمن الحماقۃ ان تصید غزالہو تترکھا بین...

تعلّق مع اللہ کی برکت

تعلّق مع اللہ کی برکت (ملفوظات شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔ ایک خادم نے، جو اعلیٰ تعلیم...

شادی کی تقریب کے کھانے کا حکم

شادی کی تقریب کے کھانے کا حکم (ملفوظات شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔ ایک خادم نے سوال...

0 Comments

Our Best Selling Product: Dars E Quran