ازدواجی زندگی کے اہم دن

Mufti Taqi Usmani Words and Blogs on KitabFarosh Online Bookstore
ازدواجی زندگی کے اہم دن (ملفوظات شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔

ارشادفرمایا کہ شادی کے فوراً بعد جو شروع کے دن ہوتے ہیں یہی سب سے زیادہ اہم ہوتے ہیں۔ یہی دن بننے کے بھی ہوتے ہیں، اور بگڑنے کے بھی۔ ان دنوں میں جیسا تعلق قائم ہو گیا پھر وہی تعلق عمر بھر رہتا ہے۔ ان دنوں میں محبت اور شوق کا غلبہ زیادہ ہوتا ہے، اور مغلوب ہو جانے کا خطرہ ہوتا ہے۔ اگر انسان ان دنوں میں اپنے کو سنبھالے رکھے تو آئندہ تعلق کی صحیح بنیاد پڑ جاتی ہے، اور اگر محبت کے ہاتھوں مغلوب ہو جائے تو پھر آئندہ تعلق کو صحیح کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ مثلاً یہ کہ شروع کے دنوں میں آپ نے اسے روزانہ گھمانے پھرانے کی عادت ڈال دی۔ اب جب حالات معمول پر آئیں گے اور اس میں کمی ہو گی تو اسے شکایت ہو گی۔ اسی طرح اگر آپ نے شروع میں بہت زیادہ خرچ کرنے کی عادت ڈال دی اور کچھ خیال نہ کیا کہ جس حساب سے اب خرچ ہو رہا ہے بعد میں اتنا پیسہ کہاں سے آئے گا، تو بعد میں خرچہ کم کرنے میں بہت تکلیف ہو گی۔ اس لیے شروع سے تعلق کو صحیح کرنے کی کوشش کرنا چاہیے۔

یہ ملفوظات حضرت ڈاکٹر فیصل صاحب نے انتخاب فرمائے ہیں ۔

Written by Huzaifa Ishaq

You May Also Like…