آیت کریمہ کا عمل

Idara Taleefat E Ashrafia

دُعاء یونس علیہ السلام جو ہر شخص کیلئے ہر زمانے میں ہر مقصد کیلئے مقبول ہے

۔‘‘وَکَذٰلِکَ نُنْجِی الْمؤمِنِیْنَ’’۔
مفہومی ترجمہ: جس طرح ہم نے یونس علیہ السلام کو غم اور مصیبت سے نجات دی اس طرح ہم سب مؤمنین کے ساتھ یہی معاملہ کرتے ہیں جبکہ وہ صدق و اخلاص کے ساتھ ہماری طرف متوجہ ہوں اور ہم سے پناہ مانگیں…۔
حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ:۔
ذوالنون کی وہ دُعاء جو انہوں نے بطن ماہی میں کی تھی یعنی
۔‘‘لَا اِلٰہَ اِلاَّ اَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ’’۔
جو مسلمان اپنے کسی مقصد کیلئے ان کلمات کے ساتھ دُعاء کرے گا اللہ تعالیٰ اس کو قبول فرمائیں گے…۔

فائدہ:۔ بزرگانِ دین نے اپنے تجربات کی بناء پر مختلف مقاصد میں کامیابی کے لیے آیت کریمہ کو مختلف طریقوں سے پڑھنا ارشاد فرمایا ہے..۔
کسی بھی مقصد کے لیے سوا لاکھ مرتبہ اجتماعاً یا انفراداً پڑھنا مجرب ہے… اُلفت زوجین کے لیے مطلوب کے نام کے عدد کے مطابق یا 360 مرتبہ بعد از عشاء خلوت و تاریکی میں تا حصول مقصود پڑھنا مجرب ہے..۔
ساتھ تھوڑا سا پانی رکھے اور وقفہ وقفہ سے ہاتھ بھگو کر چہرے پر ملتا رہے ..۔

کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 121

Written by Huzaifa Ishaq

31 October, 2022

Our Best Selling Product: Dars E Quran

You May Also Like…

0 Comments