شرائط و ضوابط ضرور پڑھ لیجئے

ہم اپنے معزز گاہک حضرات کو بہترین خدمات مہیا کرنے کے پابند ہیں ۔ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ آپکو ہماری سروس پسند آئے اور کوئی بھی ظاہری باطنی شکایت باقی نہ رہے ۔ تاہم چند شرائط اور ضوابط کا طے ہوجانا بے حد ضروری ہے ۔
۔1۔ جب آپ آرڈر لکھواتے ہیں تومکمل ایڈریس تفصیل کے ساتھ لکھوائیں جس میں گلی، محلہ، روڈ کا نام اور گھر کا نمبر وغیرہ وضاحت کے ساتھ لکھا ہو ۔ اگر پتہ غیردرست ہونے کی صورت میں کتابیں واپس آگئیں تودوبارہ بھیجنے کا زائد خرچہ آپکے ذمہ ہوگا ۔
۔2۔ کتابوں میں جو کاغذ استعمال ہوتا ہے اُسکی پہچان کیمرے کی تصویر سے نہیں ہوتی ۔ تاہم ہر کتاب کی تفصیلات میں پیپر کوالٹی واضح کردی گئی ہوتی ہے ۔ کتاب کا سائز بھی واضح کردیا گیا ہوتا ہے۔ یہ دونوں چیزیں آرڈر کرنے سے پہلے اچھی طرح چیک کرلیں ورنہ کتابیں ملنے کے بعد کاغذ کی کوالٹی کا شکوہ عبث ہوگا۔
۔3۔ کتاب روانہ کرنے کے بعد آپکو ٹریکنگ کوڈ بذریعہ واٹس ایپ یا ای میل بھیج دیا جاتا ہے ۔ تین سے پانچ فعال ایام میں اگر پارسل نہ ملے تو قریبی ٹی سی ایس سے ٹریکنگ کوڈ بتا کررابطہ کریں یا پھر ہمیں اپنی شکایت بروقت پہنچائیں تاکہ ہم ٹی سی ایس سے رابطہ کرسکیں۔
۔4۔ کتابیں ہم بذریعہ ٹی سی ایس بھیجیں گے ۔ اگر کوئی شخص ٹی سی ایس کے علاوہ کسی اور سروس سے منگوانا چاہتا ہے تو اسکے لئے رقم ایڈوانس بھیجنا شرط ہوگا اور کتاب بھیجنے کے بعد ڈلیوری تک ذمہ داری گاہک کی ہوگی۔ البتہ ٹی سی ایس سے بھیجنے پر ڈلیوری تک ہماری ذمہ داری ہوتی ہے اور ہر طرح کی شکایت کے ہم جوابدہ ہوتے ہیں۔
۔5۔ تمام کتابوں کی رعایتی قیمتیں ڈاک خرچ سمیت ویب سائٹ پر لکھی ہوئی ہیں ۔ ان میں رعایت کی مزید گنجائش نہیں ۔ عام کتب خانوں کی طرح پوری قیمت بتا کرمخصوص فیصد قیمت چھوڑدینے والا نظام یہاں نہیں ۔ اسی لئے تمام قیمتیں بمع ڈاک خرچ لکھ دی گئی ہیں ۔جو رقم آپ ادا کرتے ہیں وہ ناقابل واپس اور ناقابل اعتراض ہوگی ۔البتہ دس ہزار سے زائد آرڈرز پر رعایت کی گنجائش ہوگی جس کے لئے آپ بذریعہ ای میل یا واٹس ایپ ہم سے رابطہ کرسکتےہیں۔
۔6۔ جب آپ آرڈر بُک کرتے ہیں تو یہ ایک طرح سے معاملہ طے ہوجانے جیسا ہے ۔ اس کے بعد معاملہ کو بلاوجہ فسخ کرنا اخلاقاً وشرعاً ٹھیک نہیں ہے ۔اور کتابوں کا آرڈر کرنے کے بعد جب وہ آپ کے گھر پہنچ جائیں تو اُنکو بلاوجہ لینے سے انکار کردینا شرعاً دھوکہ بازی اور گناہ ہوگا ۔
۔7۔ کتابیں اچھی طرح تسلی کرکے بھیجی جاتی ہیں ۔ پھر بھی ازروئے بشریت کوئی کتاب بحالت نقص آپکے پاس پہنچ جاتی ہے تو ہمیں فوراً اطلاع کریں ۔ تاکہ آپکی درست کتاب روانہ کی جائے ۔
۔8۔ بیرون ملک ترسیل ابھی تک دستیاب نہیں ہے ۔ خاص طور پر ہندوستان سے آنے والے آرڈرز کو بغیر اطلاع کے کینسل کردیا جائے گا ۔البتہ دوسرے ممالک میں گاہک کو بذریعہ ڈی ایچ ایل کتابیں بھیجنے کا مکمل خرچہ واٹس ایپ یا ای میل پر بتایا جائے گا پھر ہی وہ آرڈر طے پائے گا۔ دیگر ممالک سے آنے والے آرڈرز کی رقم بذریعہ ویسٹرن یونین پیشگی بھیجنا ضروری ہے اور ڈی ایچ ایل کا مکمل خرچہ بذمہ گاہک ہوگا ۔
۔9۔ اگر آرڈر میں کوئی غلطی ہوجائے اور کتاب واپسی کی حاجت پیش آجائے تو اُسمیں ایک گزارش یہ یاد رکھیں کہ جب بھی آپ آن لائن آرڈر کرتے ہیں تو آرڈر وصول کرتے وقت ایک ویڈیو بنا لیں (یعنی پارسل کھولنے کی ایک ویڈیو) ۔ وہ ویڈیو ہمیں بھیج دیں ۔ آرڈر کی واپسی (ا) کتاب پھٹی ہوئی ہونے کی صورت میں (2) کتاب کے اوراق مفقود ہونے کی صورت میں اور (3) کتاب غلط آجانے کی صورت میں ہوگی۔
۔10۔ کتابوں کی تفصیلات مکمل طور پر ہر کتاب کے ساتھ لکھی ہوئی ہیں ۔ کتاب وہی ہوتی ہے جو دکھائی جاتی ہے ۔ البتہ اگر کتاب مختلف ہو ،کوئی غلط بیانی یا غلط فہمی ثابت ہوجائے تو پھر ہم ذمہ دار ہوں گے ۔
۔11۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ کوئی کتاب آپ اپنے آرڈر میں شامل کریں اور پیسے بھی بھیج دیں مگر وہ کتاب گودام میں ختم ہوچکی ہو(کیونکہ اسٹاک میں تبدیلی ہوتی رہتی ہے) تو اس صورت میں ہم معذرت خواہ ہوں گے اور آپکی ایڈوانس بھیجی ہوئی رقم جلد از جلد واپس کرنے کے پابند ہوں گے ۔