گفتگو کا آسان انداز

Shaeron k Lateefy

ڈاکٹر مولوی عبد الحق فرماتے ہیں:۔
بابائے مولوی عبد الحق ریل گاڑی میں سفر کر رہے تھے کہ ڈبے میں بیٹھے ہوئے کسی مغرب زدہ شخص نے ان سے کہا: ۔”کیا میں آپ کا نام پوچھ سکتا ہوں؟”۔
مولوی عبد الحق نے جواب دیا:۔
۔”جی ہاں ، پوچھ سکتے ہیں”۔
اس کے بعد دونوں خاموش ہو گئے اور بات آئی گئی ہوگئی۔ بعد میں مولوی صاحب کے کسی عقیدت مند نے ان سے دریافت کیا ۔”مولوی صاحب ، آخر آپ نے اپنا نام انہیں کیوں نہیں بتایا تھا؟”۔
مولوی صاحب فرمانے لگے:۔
۔”صاحب! گفتگو کا یہ کیا انداز ہوا؟ ہماری زبان میں اس طرح نہیں کہتے ، بلکہ یوں کہتے ہیں “آپ کا اسم شریف یا جناب کا نام؟”۔
ان صاحب نے اپنی روایات کو سمجھنے بغیر انگریزی کے اس جملے کا محض لفظی ترجمہ کردیا کہ:۔
“May I know your name”
اور جتنی بات اہوں نے پوچھی ، میں نے اس کا جواب دے دیا

کتاب کا نام: شاعروں کے لطیفے
صفحہ نمبر: 121

Written by Huzaifa Ishaq

28 September, 2022

You May Also Like…

0 Comments