Description
نذیر انبالوی لکھتے ہیں : چھ سال قبل مزاحیات کا انسائیکلو پیڈیامنظر عام پر آئی تو اُس وقت میں نے ایک لمحہ کے لئے بھی یہ نہ سوچا تھا کہ مشتاق احمد صاحب اس سلسلہ کی دوسری کتاب مرتب کرنے کی سزا دیں گے ۔ جب طنز و مزاحیات کا انسائیکلو پیڈیا کے ابتدائی خاکے پر ناشر سے بات ہوئی تو میرا پہلا سوال یہ تھا کہ پہلی کتاب کی موجودگی میں دوسری کتاب کی ضرورت ہے ؟
تو میرے سوال پر سوال کا پتا پھینکا گیا کہ کیا پہلی کتاب میں تمام مزاح نگاروں کی جملہ تحریروں کا احاطہ ہوچکا ہے ؟
جب میرا جواب نفی میں تھا تو پھر اُسی لمحے سزا سنا دی گئی ۔ دوسری کتاب کا خاکہ تیار کرنے کے بعد اُس میں رنگ بھرنے کا مرحلہ آیا تو رنگوں کی دستیابی میں بہت دشواری کا سامنا کرنا پڑا ۔مگر پھر بھی اس کتاب کو مکمل کیا گیا اور میں یہ کہنا چاہوں گاکہ جن مزاح نگاروں کی نگارشات اس کتاب میں شامل نہیں ہو سکیں وہ اس سلسلہ کی تیسری کتاب کا انتظار کریں اور پیشگی اپنے قارئین کو بتانا شروع کردیں کہ آئندہ کتاب میں انکی تحریر شامل ہوگی ۔ میری دوسرا سزا ختم ہوچکی ہے لیکن تیسری مرتبہ سزا سنائے جانے کا قوی امکان ہے ۔ اردو مزاحیہ تاریخ کے نامور مزاح نگاروں کی لازوال تحریرروں کی موجودگی میں کسی دیباچے کی بھی ضرورت نہیں ہے ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5042194352550457/923450345581
Reviews
There are no reviews yet.