تدوین حدیث – مناظر احسن گیلانی

تدوین حدیث – مناظر احسن گیلانی

اس کتاب میں مصنف مولانا مناظر احسن گیلانی نے زمانہ حاضر کی ذہنیت اور مذاق کا لحاظ رکھ کر علمِ حدیث کی تعریف، علم حدیث کی اہمیت، اسکی تاریخ اور اسکے تحریری سرمایہ کے آغاز و انجام اور اسکی تدوین پر محققانہ مباحث لکھے ہیں ۔

 550.00

Out of stock

Product Details

قرآن پاک کے فہم کے نئے دعویدار اس زمانے میں اور بھی پیدا ہوگئے ہیں جو قرآن پاک کو ہر ضرورت اور ہر حکم اور ہر مسئلہ کے لئے کافی اور اپنی عقل اور فہم کو اسکی تفسیر اور تشریخ کے لئے کافی تر سمجھتے ہں ۔ اس طرح وہ یہ چاہتے ہیں کہ احادیث اور فقہ کا سارا دفتر مٹ جائے اور انکی جگہ انکے اجتہادات اور استنباطات قرآن پاک کا حقیقی ایڈیشن اور اسلام کی صحیح تعلیمات کا مستند مخزن قرار پا جائے ۔

ہیہات ہیہات ان بدعتیوں اور گمراہوں نے تو مستشرقین یورپ کے سفیہانہ اعتراضات کو جو فن حدیث پر انہوں نے کئے ہیں اپنا کر سرے سے اس فن کی بیخ کنی شروع کردی ہے ۔

اللہ تعالیٰ نے اسلام کی حفاظت کو جو وعدہ فرمایا ہے اسکی کھلی شہادت اس بات سے واضح ہوتی ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے آخری زمانہ سے لے کر اس وقت تک سینکڑوں چھوٹے چھوٹے بدعتی فرقے پیدا ہوئے جنہوں نے اسلام کے چاند پر خاک ڈالنے کی کوشش کی اور اسلام کے منور آئینہ کو مکدر کردینا چاہا لیکن اللہ تعالیٰ نے ہر دور میں ایسے لوگوں کو پیدا کیا جنہوں نے بتائید الٰہی ان گردبیزوں کی ساری آرزوؤں کو خاک میں ملا دیا اور انکے بدعات کے گردوغبار کو ہٹا کر اس آئینہ کو ہمیشہ روشن رکھا ۔

سید سلیمان ندوی رحمہ اللہ تعالیٰ لکھتے ہیں کہ اس زمانہ میں بھی ان بدعتیوں کے مقابلہ کے لئے اللہ تعالیٰ نے مخصوص بندوں کو ہمت، جرات، بصیرت اور اہلیت و استعداد بخشی جنہوں نے ہر نیزے کو اپنے سپر سے روکا ۔ ہر حملہ کا کلہ بکلہ جواب دیا، انکے ہر اعتراض کو دور کیا اور انکے ہر شبہ کو دفع کیا ۔

اس زمانے میں اس فرض کو ادا کرنے کے لئے جو دستہ آگے بڑھا اسکے ہر اول میں ہمارے دوست مناظر اسلام، متکلم ملت، سلطان القلم مولانا سید مناظر احسن گیلانی کا نامِ نامی ہے جن کے قلم کی روانی، اسلام کی محافظت میں تیغ رانی کا کام دیتی ہے ۔ وہ ہر سال اور سال کے مختلف حصوں میں اپنی تحقیقات علمیہ کے بلند نمونے پیش کرتے رہتے ہیں ۔

یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/4960544857381279/923450345581

Additional information

Weight 0.606 kg
Binding Type

Hard Cover

Number of Pages

624

Delivery Time

5-7 Working Days

Paper Quality

Normal

Published By

Maktabatul Ilm

Shipping Charges

FREE

Written By

Hazrat Alama Sayed Manazir Ahsan Gelani