Description
مدارس دینیہ کے طلبہ نصابی کتب کے سمجھنے اور یاد کرنے میں جانکاہ محنت کا ثبوت دیتے ہیں ۔ مطالب کتب اُنکو از بر ہوتے ہیں مگر اس تمام کمال کے باوجود کسی کتاب کے مؤلف کے بارہ میں اُنکی معلومات نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے ۔ اس کا سب سے بڑا سبب یہ ہے کہ نصابی کتابوں کے مؤلفین نے اپنے نام کے اظہار اور تعارف کو معیوب خیال کرتے ہوئے سکوت اختیار کیا ۔ اگر کسی نے اپنے نام کا اظہار کیا بھی ہے تو اُس انداز میں فقیر حقیر پرتقصیر فلاں بن فلاں ۔
موجودہ علمی اور تعلیمی تقاضوں کے پیش نظر اس کتاب میں ہر مؤلف کتاب اور اُسکی علمی وادبی خدمات بھی ذکر کردی گئی ہیں ۔ یہ بہت ضروری ہے کہ مدارس دینیہ کے طلبہ بھی اپنے نصابی کتابوں کے لکھنے والوں سے متعارف ہوں ۔
تذکرہ مصنفین درس نظامی ایک طالب علم کی کوشش تھی لیکن دینی وعلمی حلقوں میں ستائش و تعریف کی نظر سے دیکھی گئی ۔ رسائل و جرائد نے حوصلہ افزا تبصرے لکھے اور اسے ایک اہم ضرورت کی تکمیل قرار دیا گیا ۔ سال ڈیڑھ کے عرصہ میں پہلا ایڈیشن ختم ہوگیا تھا ۔ یہ قبولیت محض اہل علم کی دلچسپی کا نتیجہ ہے ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/8854695551269551/923450345581
Reviews
There are no reviews yet.