تدوین فقہ (مناظر احسن گیلانی)۔

 400.00

تدوین فقہ (مناظر احسن گیلانی)۔

مولانا مناظر احسن گیلانی جو کئی کتابوں کے مصنف ہیں ۔ تحقیقی اور تفصیلی کتابیں لکھنے میں ماہر ہیں ۔ آپکی نئی کاوش تدوین فقہ ہے ۔ جس میں فقہ کی تاریخ کو مختصراً ذکر کیا گیا ہے ۔

3 in stock

Order This Product On WhatsApp # 03450345581

Description

لفظ “فقہ” غور و فکر اور حکمت و دانائی کے معنی میں بولا جاتا ہے ۔ جو لوگ بصیرت سے عاری ہیں گو گوشت پوست کے لحاظ سے انکو آدمی کہا جائے گا لیکن وہ آدمیت کے مقام سے فروتر ہی ہیں ۔ حالانکہ اسلام انسان کو اونچے مقام پر دیکھنا چاہتا ہے ۔ اسکی دلیل یہ ہے کہ اسلامی فقہ نے اپنے پہلے دور میں انسانی وقار اور آزادی کی حفاظت کے لئے جو بحثیں کی ہیں اُن سے پتہ چلتا ہے کہ اسلام کی نگاہ میں انسانی ترقی اور انسانی آزادی کا تصور بہت بلند ہے ۔ لیکن ہمارے دورِ انحطاط میں انسانی وقار کی خود مسلمانوں کے ہاتھ جو مٹی پلید ہوئی ہے وہ بھی ہماری تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے ۔

ہمارے عہد میں جن لوگوں نے اس موضوع پر قلم اٹھایا ہے وہ سید مناظر احسن گیلانی مرحوم و مغفورہیں ۔ گیلانی صاحب اُن لوگوں میں سے ہیں جنہیں فطرت نے بڑی فیاضی سے علم اور عشق کی دولت سے نوازا ہے ۔ گیلانی صاحب کا مطالعہ وسیع ہے اور علم دین کے مختلف پہلوؤں پر انکی گہری نظر ہے ۔ جس کا نتیجہ یہ ہے کہ جب وہ کسی موضوع پر قلم اٹھاتے ہیں تو قیمتی معلومات کا انبار لگا دیتے ہیں ۔

اس کتاب میں گیلانی صاحب نے بعض بڑے لطیف نکتے درج کئے ہیں اور فقہ و قانون کی خشک اور بے مزہ ابحاث کو تصوف اور عشق و محبت کی زبان میں بیان کرکے انہیں سبک و لطیف بنا دیا ہے ۔ سب سے پہلے گیلانی صاحب نے یہ بیان کیا ہے کہ علم کی روایتی تقسیم علم منقول اور علم معقول کی شرعی حیثیت کیا ہے ۔

اس کے بعد فقہ کی تعریف بیان کی ہے ۔ اس ساری بحث کا آغاز اپنے مخصوص انداز میں شیخ ابن عربی کی تحریروں سے کیا ہے ۔ گیلانی صاحب نے فقہائے کرام کے اختلافات کو بیان کرتے ہوئے اس پر بھی بحث کی ہے کہ یہ اختلاف اخلاص پر مبنی تھے ۔ اسی لئے یہ اختلافات بھی امت کے لئے سراپا رحمت تھے ۔

فقہ اور فقہائے کرام کا مقام بلند بیان کرنے کے بعد گیلانی صاحب نے اس المیہ کو بھی ذکر کیا ہے کہ فقہ جو قرآن اور حامل قرآن کے بعد دوسرے درجہ پر تھی، اپنوں ہی کے جہل سے پہلے مقام پر آگئی ۔ اسی دوران گیلانی صاحب کبھی کبھی اپنے موضوع سے ہٹ جاتے ہیں ۔

یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/8372589079478346/923450345581

Additional information

Weight 0.28 kg
Binding Type

Hard Cover

Number of Pages

216

Delivery Time

5-7 Working Days

Paper Quality

Normal

Published By

Maktabatul Ilm

Shipping Charges

FREE

Written By

Hazrat Alama Sayed Manazir Ahsan Gelani

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “تدوین فقہ (مناظر احسن گیلانی)۔”

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like…