Description
علامہ امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ تعالیٰ نے تفسیر بغوی کو قرطبی اور زمخشری پر ترجیح دی ہے ۔
شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب لکھتے ہیں:۔
۔”یہ متوسط ضخامت کی تفسیر ہے جو قرآن کریم کی فہم میں مدد دیتی ہے اور جس میں قرآن کریم کے مضامین تفسیری مباحث کی تفصیلات میں گم نہیں ہوپاتے۔ امام بغوی رحمہ اللہ تعالیٰ ایک جلیل القدر محدث بھی ہیں اس لئے اس کتاب میں عموماً مستند روایات لانے کا اہتمام موجود ہے ۔ ضعیف اور منکرروایات اس تفسیر میں کم ہیں ۔وہ اسرائیلی روایات جن سے اکثر تفسیریں بھری ہوئی ہیں وہ اس کتاب میں ذیادہ نہیں ہیں ۔ امام بغوی رحمہ اللہ تعالیٰ نے زیادہ تر زور قرآن کریم کے مضامین کی تفہیم پر دیا ہے اور نحوی اور کلامی مباحث کی تفصیلات سے گریز کیا ہے ۔ اس کی ایک خاصیت اور بھی ہے کہ یہ بدعتی نظریات اور ضعیف احادیث سے محفوظ ترین تفسیر ہے”۔
معالم التنزیل متعدد بار مصر سے شائع ہوچکی تھی لیکن پاکستان میں اسکو پہلی مرتبہ ادارہ تالیفات اشرفیہ نے شائع کیا جو آپکے سامنے موجود ہے ۔
اس تفسیر کے ایڈیشن میں حکیم الامت حضرت تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کا ترجمہ شامل ہے ۔ نیز مولانا عاشق الٰہی میرٹھی رحمہ اللہ تعالیٰ کے لکھے ہوئے قرآنی فضائل و خواص بھی شامل ہیں ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/8419757181432435/923450345581
Reviews
There are no reviews yet.