Description
ضرب کلیم یعنی فرعونی قوتوں پر ایک زبردست وار کرنا ۔ جیسا کہ موسیٰ علیہ السلام نے اپنے دور میں فراعنہ مصر کے اوپر بہت کاری ضرب لگائی تھی اور اُنکی حکومت کو نیست و نابود کردیا ۔
علامہ اقبال خود بھی اس کتاب کو دورحاضر کے خلاف اعلان جنگ قرار دیتے ہیں ۔ لکھتے ہیں : “اس کتاب کا مقصود یہ ہے کہ بعض خاص خاص مضامین پر خیالات کا اظہار کروں جیسا کہ اسکے نام سے ظاہر ہے کہ یہ ایک اعلانِ جنگ ہے زمانہ حاضر کے نام” ۔
اس کتاب کے مصنف پروفیسر حمید اللہ شاہ ہاشمی لکھتے ہیں کہ “ضرب کلیم” کی بہت سی نظمیں کافی مختصر ہیں ۔ اکثر نظمیں صرف دو یا تین چار اشعار پر مشتمل ہیں ۔ چونکہ یہ کتاب میں شرح طلبہ وطالبات کے لئے لکھ رہاہوں اس لئے اختصار سے کام لیا ہے ورنہ اکثر اشعار ایسے ہیں کہ ایک ایک شعر پر پوری کتاب لکھی جاسکتی ہے ۔
میں نے کوشش کی ہے کہ انداز ایسا رکھا جائے کہ قاری پر علامہ کا مطلب و مقصد واضح ہوجائے ۔ اس لئے زبان سادہ استعمال کی ہے ۔ مصنف لکھتے ہیں کہ میں نے یہ کام صدق دل اور خلوص محنت کے ساتھ کیا ہے ۔ اس کتاب میں علامہ ڈاکٹر محمد اقبال مرحوم نے دنیا کے تمام مسائل پر اسلامی نقطہ نگاہ سے تنقید کی ہے ۔ اردو فارسی میں تو کوئی کتاب اس پایہ کی نہیں ہے ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/6129420057068295/923450345581
Reviews
There are no reviews yet.