شریعت وتصوف

شریعت وتصوف

فن تصوف کی مدلل و مکمل کتاب ۔

تالیف لطیف : مسیح الامت حضرت مولانا شاہ مسیح اللہ تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ ۔

مطبوعہ ادارہ تالیفات اشرفیہ ۔

 590.00

1 in stock

Order This Product On WhatsApp # 03450345581

Product Details

یہ کتاب مسائل تصوف کا خلاصہ اور نچوڑ ہے ۔ سب سے پہلے یہ “ایوان طریقت” کے نام سے شائع ہوئی تھی ۔ پھر اس میں مسلسل اضافے ہوتے رہے ۔

کتاب کے مصنف مولانا شاہ مسیح اللہ صاحب حضرت تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے خلیفہ تھے ۔

اس کتاب کے متعلق مولوی سید غلام محمد صاحب افریقی نے ایک خواب دیکھا تھا کہ :۔

حکیم الامت رحمہ اللہ تعالیٰ ایک مرتبہ خانقاہ میں سہ دری میں اپنی نشست گاہ میں تشریف فرما تھے ۔ دوران مجلس آپ نے پوچھا کہ مولانا مسیح اللہ کی کوئی نئی کتاب آئی ہے ؟ ۔ مجلس میں سے ایک صاحب نے عرض کیا جی بالکل ۔ اور پھر یہ کتاب “ایوان طریقت” لا کر پیش کردی ۔

حضرت حکیم الامت نے اس کتاب کو لے کر پہلے بوسہ دیا پھر پیشانی سے لگایا اور سر پر رکھا ۔ پھر کتاب کو کھول کر ملاحظہ فرمایا اور یہ ارشاد فرمایا کہ اس کتاب کا نام “شریعت و تصوف” ہونا چاہئے ۔

اس خواب کے بعد پھر اس کتاب کا نام یہی رکھ دیا گیا ۔

یہ کتاب سلسلہ اشرفیہ کے لاتعداد متوسلین کے لئے بنیادی حیثیت کی حامل ہے اور شرعی حدود میں تصوف کی حقیقت و معرفت کے لئے رہنما کتاب ہے ۔ اس میں اخلاق حمیدہ یعنی برداشت، کثرت عبادت وغیرہ اور اخلاق رذیلہ یعنی حسد، تکبر، عجب وغیرھم ۔ سب کو قرآن و حدیث کی دلائل میں سمجھایا گیا ہے ۔

یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5922860231082613/923450345581

Additional information

Weight 0.400 kg
Binding Type

Hard Cover

Number of Pages

303

Delivery Time

5-7 Working Days

Paper Quality

Normal

Published By

Taleefat e Ashrafia

Shipping Charges

FREE

Written By

Maseehul Ummat Hazrat Maulana Shah Muhammad Maseehullah Sahib RA