Description
مولانا عاشق الٰہی بلندشہری رحمہ اللہ تعالیٰ جنہوں نے کتاب تفسیر “انوار البیان” بھی لکھی ہے ۔ لکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ شانہ کے فضل و کرم اور اللہ تعالیٰ کی تیسیر اور توفیق سے احقر نے بہت سی کتابیں لکھی ہیں ۔ جب تفسیر انوارالبیان لکھ کر فارغ ہوا تو اللہ نے میرے دل میں القاء فرمایا کہ سیرت نبویہ علی صاحبھا السلام پر ایک مفصل کتاب ہونی چاہئے ۔ سیرت پر کتابیں بہت لکھی گئی ہیں جو مختصر بھی ہیں اور بعض مطول بیھ ہیں ۔ پھر اس نئی کتاب کی کیا ضرورت تھی ؟
یہ ایک سوال پیدا ہوتا ہے لیکن اسکا جواب دینے کے لئے اتنا کافی ہے کہ میں نے اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے اور آخرت کا اجر عظیم حاصل کرنے کے ئے یہ کتاب لکھی ہے ۔ اس میں کچھ بھی انوکھا پن نہ ہو تب بھی رحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کا بار بار تذکرہ اور بار بار درود شریف بھیجنے کا ثواب تو بہرحال ملتا رہے گا ۔
میں نے اس کتاب میں قرآن مجید کی آیات اور احادیث شریفہ کے حوالوں کا خاص اہتمام کیا ہے ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5995577930486645/923450345581
Reviews
There are no reviews yet.