Description
مولانا یوسف کاندھلوی رحمہ اللہ تعالیٰ کی وہ شخصیت تھی جن کے ایمان بالغیب کی دعوت سے بعض اوقات سینکڑوں سامعین کے دل ایمان کے جذبہ سے معمور اور قربانی کی لذت سے مخمور ہوجاتے تھے ۔ وہ ایسی باتیں ارشاد فرماتے کہ جن کو عقل و دلائل، حکمت و مصلحت اور علم و خطابت کی کسی بڑی سے بڑی طاقت سے حاصل نہیں کیا جا سکتا تھا۔ اگر مولانا کی زندگی وفا کرتی تو وہ ایمان بالغیب کی اس طاقت سے معازشرہ کی اصلاح و انقلاب اور دنیا کے حالات میں تبدیلی کا اور زیادہ وسیع و عمیق کام لیتے ۔
اُنکا دوسرا امتیار اپنی دعوت کے ساتھ ایسا شغف اور انہماک تھا جس کی مثال نہ صرف یہ کہ دینی دعوتوں اور تحریکوں میں نظر نہیں آتی بلکہ کسی مادی وسیاسی تحریک کے لوگوں میں بھی ایسا استغراق نظر نہیں آتا ۔
تیسری امتیازی خصوصیت یہ تھی کہ اُنکی تقریروں اور صحبت کا وہ اثر تھا جو سامعین و حاضرین پر اثرانداز ہوتا ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/6633971219952905/923450345581
Reviews
There are no reviews yet.