شرح بانگ درا

۔”بانگ درا” اردو ادب میں ایسا گراں قدر مجموعہ ہے جسے قیامت تک فراموش نہیں کیا جائے گا ۔ اس میں اقبال کی بلند آہنگ آواز ہے جس نے قوم کو جھنجھوڑ جھنجھوڑ کر بیدار کرنے کی کوشش کی ہے ۔

 950.00

1 in stock

Order This Product On WhatsApp # 03450345581

Product Details

علامہ محمد اقبال کے اردو کلام کا پہلا مجموعہ “بانگ درا” کے نام سے ستمبر 1924 میں شائع ہوا ۔ آج ایک صدی ہونے کو ہے مگر اسکی مقبولیت اور اہمیت وہی ہے جو پہلے روز تھی ۔ فکرِ اقبال کے ارتقائی مدراج کا مکمل اور جامع اندازہ “بانگ درا” سے ہوسکتا ہے ۔

حب الوطنی، قومی وملی درد سے لبریز جو خصوصیات اس مجموعہ کلام کی زینت ہیں وہ کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں ۔ مشرق کے اس مفکر اعظم کی نوکِ قلم سے نکلی ہوئی وہ پکار جس نے وقت کی مردہ روح کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ۔

یہ کتاب اردو ادب اور اردو زبان کے تاج میں ایک بیش قیمت ہیرا ہے ۔ اگر اس کتاب کے ایک ایک شعر کو پوری شرح و بسط سے لکھا جائے تو کتاب کی ضخامت اتنی بڑھ جائیگی کہ اسے شائع کرنا مشکل ہوجائیگا ۔ اس لئے پروفیسر حمید اللہ شاہ ہاشمی لکھتے ہیں کہ دیگر شارحین کی طرح اختصار اور تلخیص کے ساتھ شرح کرنا ہماری مجبوری ہے ۔

ایسے لوگ جو اب تک کسی بھی وجہ سے “بانگ درا” کے معانی و مطالب کو سمجھنے سے قاصر ہیں انہیں اس شرح کی وساطت سے اپنی مشکلات حل کرنے کا موقع ملے گا ۔

یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5641282959300584/923450345581

Additional information

Weight 0.60 kg
Binding Type

Hard Cover

Number of Pages

562

Delivery Time

5-7 Working Days

Paper Quality

Normal

Published By

Book Corner

Shipping Charges

FREE

Written By

Professor Hameedullah Sha Hashmi