رسول اللہ ﷺ کے آنسو

 480.00

رسول اللہ ﷺ کے آنسو

قلب گداز کے حامل حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ سے ایسے واقعات کا مجموعہ جن میں مبارک آنسوؤں کی برسات ہو گئی تھی ۔ کیفیات آہ و بکا کے مبارک واقعات ۔

Out of stock

Description

سیرت نبوی ہر عہد کے مصنفین کا محبوب ترین موضوع رہی ہے ۔ گزشتہ چودہ سو سالوں میں اس موضوع پر اپنوں اور بیگانوں نے کتابوں کے انبار لگا دئیے ۔ اگرچہ وقائع سیرت لامحدود نہیں تھے مگر اسالیب بیان نے انکو بے پناہ تنوع عطا کیا ۔

یہ کتاب “رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آنسو” کے عنوان سے ترتیب دی گئی ہے ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ کے تمام احوال پر نگاہ ڈالی جائے بالخصوص مکہ اور مدینہ کی زندگی کے وقائع پر نظر دوڑائی جائے تو احساس ہوتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک قلب گداز کے حامل تھے ۔

زندگی کی سخت جانیوں اور مصائب وشدائد پر آپ نے تحمل، بردباری اور حوصلہ مندی کا اظہار فرمایا۔ مگر غم و الم کے وہ فطری جذبات جو گاہے بہ گاہے آنسوؤں کے ستارے بن کر مژگان رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر چمک اٹھے اور کبھی کبھی رخ انور پر ڈھلک گئے ۔ راتوں کی تنہائی میں اور شدائد کے مقابلے میں آپ اپنے مالک کی طرف متوجہ ہوئے اور دعاؤں کی صورت میں آنسوؤں کی برسات ہوئی ۔

مگر سیرت کا ایک اعجاز یہ بھی ہے کہ آہ و بکا کی ان کیفیات نے کبھی بھی منفی رخ اختیار نہیں کیا ۔

اس کتاب میں موجود واقعات پڑھ کر آپکی آنکھوں میں بھی آنسو آجائیں گے دلوں کو موم کرنے والی کتاب ہے یہ ۔

اس کتاب کو واٹس ایپ کے ذریعے منگوانے کے لیے اس لنک کو کھولیں۔

https://wa.me/p/6244406852270362/923450345581

Additional information

Weight 0.254 kg
Binding Type

Hard Cover

Number of Pages

144

Delivery Time

5-7 Working Days

Paper Quality

Fine

Published By

Maktaba Islamia

Shipping Charges

FREE

Written By

Hafiz Abdul Shakoor Sheikhopori

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “رسول اللہ ﷺ کے آنسو”

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like…