Description
دنیا کی زندگی آزمائشوں کی جگہ ہے ۔ کوئی فرد بھی ان سے خالی نہیں ہے بالخصوص صاحب ایمان کے لئے تو دنیاوی آزمائشوں کےساتھ ساتھ دینی آزمائشیں بھی ضرور ہوتی ہیں ۔
انبیائے کرام علیہم السلام اور صحابہ کرام کی مبارک زندگیوں میں ان آزمائشوں سے بچنے اور نکلنے کا راستہ موجود ہے ۔
مثلاً گناہ کے ماحول سے نکلنے کے لئے یوسف اور زلیخا کا واقعہ درس حیات ہے ۔ دین و دنیا کے اندھیروں سے نکلنے کے لئے یونس علیہ السلام کا واقعہ بھی موجود ہے ۔ جب چاروں طرف کفر و شرک کا بازار گرم ہو سیدنا ابراھیم علیہ السلام کا اسوہ بھی ہمارے سامنے موجودہے ۔
گویا یہ مبارک طریقے آج کے پرفتن دور میں ایمان کی بیٹری چارج کرنے کا کام دیتے ہیں ۔ اس کتاب سے ایک بات یہ بھی آپکو سمجھ آئے گی کہ اللہ کی مقرب اور برگزیدہ شخصیات بھی طرح طرح کی آزمائشوں سے گزری تھیں پھر ہمارا شمار تو کسی گنتی میں ہی نہیں ۔
خلاصہ یہ ہے کہ یہ کتاب اہل ایمان میں حوصلہ اور ہمت پیدا کرنے کے لئے اکسیر ہے ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5774174966003965/923450345581
Reviews
There are no reviews yet.