Description
دنیا میں ہر چیز کا ایک سیزن ہوتا ہے ۔ رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کا مہینہ ہے جو بندوں کی مغفرت کی “سیل” لے کر آتا ہے ۔ اس کے پہلے عشرہ میں رحمت، دوسرے میں مغفرت اور تیسرے عشرے میں جہنم سے آزادی کا پروانہ ملنےکی بشارت کی گئی ہے ۔
رمضان المبارک کے اس مقدس مہینے کی ہم کیسے قدر کرسکتے ہیں ؟۔
اسی سوال کے گرد گھومتی ہوئی یہ کتاب “رمضان ۔ اللہ کا مہینہ” آپکے سامنے ہے ۔
اس پوری کتاب میں 40 ایسے اسباق مرتب کئے گئے ہیں جو جدید اسلوب سے آراستہ ہیں اور علمی و روحانی اور اصلاحی اعتبار سے بہت مفید ہیں ۔
یہ کتاب آپکو رمضان المبارک کے انوارات و برکات کی جھلک دکھا کر اعمال صالحہ میں مسابقت کی ترغیب بھی دیتی ہے ۔ ایسے مقدس مہینے میں جملہ معاصی سے مجتنب رہنے کی دعوت بھی دیتی ہے ۔ نیز قدم قدم پر رہنمائی کرتے ہوئے جملہ حقوق و فرائض کی ادائیگی پر متحرک کرتی ہے ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/6392670694081743/923450345581
Reviews
There are no reviews yet.