فضائل حفاظ القرآن

 1890.00

فضائل حفاظ القرآن

از قاری مولانا محمد طاہر رحیمی نور اللہ مرقدہ ۔ متبحر عالم قرآن اور جانشین حضرت قاری رحیم بخش پانی پتی رحمہ اللہ تعالیٰ ۔

عجیب و غریب قرآنی نوادرات کا بے مثال مجموعہ ۔

Out of stock

Description

حضرت مولانا قاری طاہر رحیمی صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ پانی پتی نے یہ کتاب مسجد نبوی میں بیٹھ کر تالیف فرمائی ۔ جو قرآن کریم کے فضائل کے علاوہ تاریخ قرآن، عجائبات قرآن، معجزات قرآن اور اس جیسے متعدد علوم و فنون پر مشتمل ہے ۔

مولانا محمد رفیع عثمانی صاحب نے اس کتاب کے متعلق 14 رمضان 1417 ھجری میں لکھا تھا کہ آج اس کتاب کا مسودہ مجھے مدینہ منورہ میں قاری صاحب نے دکھایا تو خوشی سے دل باغ باغ ہوگیا ۔ میری خواہش تھی کہ اس کتاب کے مسودہ سے خوب استفادہ کرتا مگر اب روانگی کا وقت قریب تھا ۔ لیکن مجھے فہرست مضامین سے اندازہ ہوگیا کہ مصنف کے علمی کمالات اور بے مثال محنتوں کا مظہر ہے ۔ یہ کتاب مسلمانوں کے لئے نافع ہوگی ۔

اس کتاب کا پہلا حصہ مقدمۃ الکتاب پر مشتمل ہے جس میں قرآن مجید کی حفاظت اورآسمانی کتابوں کا تعارف اور کچھ اعداد و شمار دئیے گئے ہیں ۔

دوسرے حصہ میں فضائل حفاظ القرآن ہے ۔ جس میں بالخصوص ہر سورۃ کی فضیلت علیحدہ علیحدہ ذکر کی گئی ہے ۔

اس کے بعد قرآن کے واقعات یعنی حفاظ قرآن کے حالات شامل کئے ہیں ۔

پھر اخیر میں ضمیمۃ الکتاب ہے جس میں قرآن مجید کی تاریخ یعنی کب کب کس کس طرح اسکی تدوین و تحفیظ کا اہتمام ہوا ۔

خاتمۃ الکتاب حضرت قاری صاحب نے اپنی زندگی کا نچوڑ یعنی شاگردوں کو مختلف نصیحتیں اور قرآن پڑھنے والوں کے لئے ہدایات ذکر کی ہیں ۔

 

یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنےکے لئے یہ لنک واٹس ایپ پر اوپن کریں

https://wa.me/p/6009281415817855/923450345581

Additional information

Weight 1.120 kg
Binding Type

Hard Cover

Number of Pages

1012

Delivery Time

5-7 Working Days

Paper Quality

Normal

Published By

Idara Islameyyat

Sample Pages

https://drive.google.com/file/d/19QuSzH8iVME2Mj0XeTTmlpBiWWUSFd8G/view

Shipping Charges

FREE

Written By

Abu Abdul Qadir Muhammad Tahir Raheemi Madani

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “فضائل حفاظ القرآن”

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like…