مجربات امام سیوطی

مجربات امام سیوطی

معالجات روحانی و طبی پر مشتمل ایک نادر کتاب ۔ تصنیف: قدوۃ الانام حضرت امام جلال الدین عبدالرحمن سیوطی۔

ترجمہ: جناب مولانا حکیم عبدالہادی مرحوم و مغفور

 460.00

Out of stock

Product Details

علامہ عالم امام شیخ جلال الدین سیوطی نے کہا ہے کہ میں نے اس کتاب کو ابو طیب اور دیگر بزرگوں کے کلام اور مختلف کتابوں سے منتخب کیا ہے ۔ اور اس سے پہلے کہ نفس مضمون کو شروع کیا جائے ۔ اللہ تعالیٰ کی تعریف ضروری ہے ۔ جس نے عدم سے موجودات اور موجودات سے کائنات کو پیدا کیا اور اپنی حکمت کاملہ اور صنعت بالغہ سے کائنات کے طبائع میں تاثیر اور تاثیر کی خاصیت ودیعت کی اور اجسام مرکبات کو چار مختلف طبائع پر پیدا کیا اور ہر ایک کے نفع و نقصان اور فائدہ اور زیاں کا اندازا لگایا اور ہمارے آقا اور سید اور مولا محمد صلیا للہ علیہ وسلم پر حرکات و سکنات کے اندازا سے درود وسلام ہو ۔ اسکے بعد جاننا چاہئے کہ یہ مختصر کتاب علم طب کے بیان میں ہے ۔ جس کے اغراض کو میں نے جامع ومانع بنادیا ہے ۔ تاکہ اس کی شستگی اور  جامعیت سے شائقین کے دل بشاش ہوں ۔ اور آنکھیں تروتازہ اور طالب کے لئے اس کا پڑھنا اور یاد رکھنا آسان ہو ۔ میں نے اپنے خیال میں کامل غور اور فکر کے بعد اس کے اصول اور فروع کو کدورت سے صاف کردیا ہے ۔ اسکا نام کتاب الرحمت فی الطب والحکمت رکھا ہے اور اسکے بنانے سے محض اللہ تعالیٰ کی رضا مندی مقصود ہے ۔

یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/8399150443493154/923450345581

Additional information

Weight 0.384 kg
Binding Type

Hard Cover

Number of Pages

312

Paper Quality

Normal

Delivery Time

5-7 Working Days

Published By

Maktaba Rahmania

Shipping Charges

FREE

Written By

Imam Jalal u DIn Abdul rahman Sayoti