مکاشفۃ القلوب اردو

 530.00

کتاب مکاشفۃ القلوب المقرب الی حضرت علام الغیوب ۔ امام غزالی رحمہ اللہ تعالیٰ کی مایہ ناز تصنیف ہے ۔ یہ ایک سو گیارہ ابواب پر مشتمل امت کی اصلاح کے لئے ایک خاص کتاب ہے ۔ مترجم مولانا محمد عامر شہزاد علوی ۔ نظرثانی مولانا عبدالمنان ۔

3 in stock

Order This Product On WhatsApp # 03450345581

Description

حجۃ الاسلام ابی حامد محمد بن محمد الغزالی رحمہ اللہ تعالیٰ طویل عرصہ تک فلسفہ کی گتھیاں سلجھاتے رہے انہوں نے یونانی اور اسلامی فلسفہ کا بنظر عمیق مطالعہ کیا ۔ کافی عرصہ تک فلسفہ کی وادیوں میں سرگرداں رہے لیکن اس دوران انکو ذہنی سکون اور قلبی طمانینت نہ محسوس ہوئی ۔ بلآخر انہوں نے فلسفہ کو خیرباد کہا ۔ مذہب اور بطور خاص تصوف کی طرف اپنی توجہ مبذول کی اور دنیائے تصوف میں قدم رکھا ۔

پھر کیا تھا۔ انکی تو کایا ہی پلٹ گئی ۔ وہ فلسفہ جو انکا بہترین شعار تھا ۔ اُس پر زبردست تنقید شروع کردی ۔ یونانی فلسفہ کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں ۔ اسی سلسلہ میں امام غزالی رحمہ اللہ تعالیٰ کی مشہور تصنیف تہافت الفلاسفہ میں اسلام پر اعتراض کرنے والے مغربی فلسفہ کی کمر توڑ دی ۔

اس کتاب میں مصنف نے ایک سو گیارہ ابواب میں امت کی اصلاح کے لئے خاص طور پر نوجوان نسل اور اسلام سے بیگانہ اور بے عمل مسلمانوں کو ہدایت کی روشنی دینے کی سعی کی ہے ۔ وہ لوگ جو غیر اسلامی نظریات سے مرعوب ہوتے ہیں ۔ وہ ان نظریات کی حقیقت کو جان لیں ۔

حضرت امام غزالی رحمہ اللہ تعالیٰ کی شخصیت علم و فکر اور روحانیت کی جامع تھی ۔ اُس دور میں سلاطین کی بدولت اسلام کا غلبہ مسلم تھا مگر خلافت کے بعد اخلاقی تعلیم کا اثر لوگوں پر کم ہونے لگا تھا اور اُنکی سیرتوں میں زوال آنے لگا تھا ۔ ان حالات کے پیش نظر مصنف نے یہ کتاب ترتیب دی ۔

مگر آج کل موجود مادہ پرستی کے گھٹا ٹوپ اندھیروں میں یہ کتاب نوید زندگی اور مشعل راہ ہدایت ہے ۔

اس کتاب میں خاص طور پر قرآنی آیات اور احادیث کی تخریج کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ۔

یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5775001355900264/923450345581

Additional information

Weight 0.708 kg
Binding Type

Hard Cover

Number of Pages

686

Delivery Time

5-7 Working Days

Paper Quality

Normal

Published By

Maktaba Rahmania

Sample Pages

https://drive.google.com/file/d/1iBbjq7ZjTJbtgmlFDNzc-OtokYRPwZ9_/view?usp=sharing

Shipping Charges

FREE

Written By

Hujjat ul Islaam Abi Hamid

Quality

7/10

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “مکاشفۃ القلوب اردو”

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like…