کیمیائے سعادت – امام غزالی

 790.00

کیمیائے سعادت – امام غزالی

امام غزالی رحمہ اللہ تعالیٰ کا شمار امت مسلمہ کے اکابر علمائے کرام میں ہوتا ہے ۔ انہیں اس دنیا سے کوچ کئے تقریباً نو سو برس ہونے کو ہیں مگر اُنکی حیات و خدمات اور دینی وفلسفیانہ افکار پر تحقیق و تجزیہ کا سلسلہ آج تک جاری ہے ۔

3 in stock

Order This Product On WhatsApp # 03450345581

Description

امام غزالی رحمہ اللہ تعالیٰ کی کتب کی تعداد اگرچہ اتنی زیادہ نہیں ہے لیکن ان سے خلق کثیر نے علمی و عملی رہنمائی حاصل کی ہے ۔ اس طرح انکے علمی فیوض و برکات کا یہ چشمہ مصفیٰ جاری وساری ہے ۔ امام غزالی رحمہ اللہ تعالیٰ نے علمائے فلاسفہ کے لئے علمی موضوعات پر جہاں تصانیف مرتب فرمائی ہیں وہیں انہوں نے عامۃ الناس کے عقائد و اعمال کی اصلاح کے لئے رسائل ومضامین تحریر فرمائے ۔ جن کا اسلوب نہایت آسان اور عام فہم ہے ۔ امام غزالی کی ہر تصنیف کا مقصد مسلمانوں کی خیرخواہی تھا ۔

امام غزالی رحمہ اللہ تعالیٰ کا نام انکی معرکۃ الآراء تالیف احیاء علوم الدین کی وجہ سے زیادہ معروف ہے لیکن انکی اور بھی تالیفات ہیں جو اپنے مشمولات کے اعتبار سے اہمیت کی حامل ہیں اور علمی خزائن و معارف کا مجموعہ ہیں ۔ ان ہی میں سے ایک یہ کتاب بھی ہے ۔ یہ کتاب اصلاً فارسی میں لکھی گئی تھی مقصد یہ تھا کہ اہل عرب کے ہاں تو دین شناسی کے بہت سے ذرائع دستیاب ہیں ۔ اہل عجم کی راہنمائی کا بھی تو کچھ سامان ہونا چاہئے ۔ چنانچہ آسان اور عام فہم انداز میں احکام و مسائل دینیہ اور سلوک و معرفت کے اسرار و رموز کا یہ مجموعہ انہوں نے تالیف کیا ہے ۔ مقصود بندے اور رب کے تعلق کی مضبوطی تھا ۔ چنانچہ آپ دیکھیں گے کہ حضرت امام نے اس کتاب میں بعض مشکل ترین مباحث کو بے حد آسان اسلوب میں پیش کیا ہے ۔

یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5744576178931743/923450345581

Additional information

Weight 1.034 kg
Binding Type

Hard Cover

Number of Pages

680

Delivery Time

5-7 Working Days

Paper Quality

Normal

Published By

Maktaba Rahmania

Shipping Charges

FREE

Written By

Imam Abu Hamid Muhammad Al Ghazali

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “کیمیائے سعادت – امام غزالی”

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like…