Description
مصنف و مرتب مولانا سعادت اللہ خان قاسمی کولاری جو کہ انڈیا کے بزرگ ہیں ۔ لکھتے ہیں کہ حضرت مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کی تحریریں اور خطبات جو کتابی شکل میں شائع ہرک مقبولِ خاص و عام ہیں ۔ انہی تحریرات سے بھی اخلاص للہیت، علوم فنون میں مہارت تامہ، شگفتہ طرز تفہیم کا احساس ہوتا ہے ۔ لیکن حضرت کے ساتھ بیٹھ کر خوش اسلوبی سے پر، اخلاص وللہیت سے سرشار خطبات سے استفادہ کی لذت اور تاثیر ہی کچھ اور ہے ۔
آپ کے سفرِ ہند کے خطبات کی سماعت کے دوران میرے دل میں داعیہ پیدا ہوا کہ ان قیمتی اور سحر آفریں خطبات کو تحریری شکل دے کر اس کے افادہ کو مزید عام کردوں ۔ اس کے ساتھ ہی ناشر محترم جناب الحاج ناٹامکار فاروق احمد صاحب دام اقبالھم کی درخواست اور سرپرست محترم مفتی صلاح الدین کے حکم نیز ہمت و حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ اس سلسلہ میں قیمتی ہدایات اور طریقہ کار کی نشاندہی ارادہ میں مضبوطی پیدا ہوگئی ۔ ویسے یہ کام بظاہر مشکل اور دشوار تھا مگر اللہ رب العزت کی توفیق، استاذ محترم کی دعاؤں اور رہنمائی کی بدولت نہایت آسانی اور سرعت کے ساتھ چند ماہ کی مدت میں تکمیل کو پہنچ گیا ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/6380343832005321/923450345581
Reviews
There are no reviews yet.