خطبات بخاری شریف

خطبات بخاری شریف

مدارس میں بخاری شریف کی تدریس کے آغاز اور اختتام پر اکابر شیوخ الحدیث کی علمی وعملی اور اصلاحی خطبات کا مجموعہ ۔

مرتب: قاری محمد اسحاق ملتانی ۔ مطبوعہ ادارہ تالیفات اشرفیہ

 1100.00

9 in stock

Order This Product On WhatsApp # 03450345581

Product Details

اس امت میں ایک ایسی کتاب ہے جس کو بلااختلاف مسلک و مشرب اصح الکتب کا درجہ حاصل ہے ۔ برصغیر میں اسی کتاب “صحیح البخاری شریف” سے تعلیمی ادارے سالِ نو کا آغاز کرتے ہیں ۔ اور پھر جب تعلیمی سال مکمل ہوجاتا ہے تو اختتام بخاری شریف کی تقریب کا بھی انعقاد ہوتا ہے ۔ یہ مدارس اسلامیہ کا دیرینہ طریقہ چلا آرہا ہے ۔

پورے پاکستان میں شہر شہر اور قریہ قریہ تقریبات بخاری کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں بخاری شریف سے متعلق گراں قدر تعلیمی وتدریسی خدمات ہورہی ہیں ۔ بنین و بنات کے لحاظ سے اتنی بڑی تعداد تکمیل صحاح ستہ کرتی ہے ۔

اس کتاب میں شیوخ الحدیث کے منتشر خطبات جمع کئے گئے ہیں ۔ وہ خطبات جو افتتاح بخاری کی تقریب میں بیان کئے گئے تھے ۔ جبکہ اس کتاب کے دوسرے حصہ میں تکمیل بخاری کے موقع پر دئیے گئے خطبات جمع کئے گئے ہیں ۔

قاری محمد اسحاق ملتانی (مدیر ماہنامہ محاسن اسلام) جو کہ اس کتاب کے مرتب ہیں ۔ انہوں نے بڑی محنت و سلیقہ سے ان تقاریر کا گلدستہ تیار کیا ہے اور انکو شائع کرنے کی سعادت حاصل کی ہے ۔

اس کتاب میں مولانا انور شاہ کشمیری، مولانا حسین احمد مدنی، مولانا زکریا کاندھلوی اور علامہ شبیر احمد عثمانی رحمہم اللہ تعالیٰ جیسے کبار علمائے کرام کے خظبات بھی موجود ہیں ۔

یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5877775248954711/923450345581

Additional information

Weight 0.806 kg
Binding Type

Hard Cover

Number of Pages

431

Delivery Time

5-7 Working Days

Paper Quality

Normal

Published By

Taleefat e Ashrafia

Shipping Charges

FREE

Written By

Ashrafia Majlis Ilm o Tahqeeq

تقریظ

Hazrat Maulana Qari Muhammad Idrees Hoshyaar Poori DB