Description
کسی بھی مدرسہ یا تعلیمی ادارہ کے بنیادی عناصر تین ہوتے ہیں ۔ نظام تعلیم، نظام تربیت اور تعمیری وجود ۔ ان عناصر ثلاثلہ کو ترقی اور فروغ دینے والے معلمین اور مدرسین یعنی ٹیچرز ہوتے ہیں جو درحقیققت اس علمی وروحانی چمن کے معمار اور باغبان ہیں ۔
یہ ظاہر ہے کہ جن صلاحیتوں کے حامل یہ افراد ہوں گے اُسی اعتبار سے ادارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا ۔ انکی محنت اور جانفشانی اور جوانمردی کے نمایاں اثرات مدرسہ کے نظام پر مرتب ہوں گے ۔
امت مسلمہ کی حالت کو بدلنے کے لئے لئے مدرسین کو اپنے اعمال اور افعال کو بہتر بنانا ہوگا ۔ خود کو بزرگوں سے جوڑنا ہوگا اور اچھی اچھی عادات کو اپنانا ہوگا ۔ تبھی اس امت کا علمی سفر بامقصد اور بامراد ہوگا ۔
اس کتاب میں مصنف ابوراشد شاہ از جامعہ دارالعلوم چمن نے اکابر کے قیمتی اور نفع بخش ہدایات کو جمع کیا ہے ۔ اس صالح جذبہ، حسن نیت اور حسن توقع کے ساتھ اکابر کے ترتیب دئیے ہوئے یہ ملفوطات نفع کا ذریعہ ہوں گے ۔
اس کتاب واٹس ایپ کے ذریعے منگوانے کیلئے اس لنک کو کھولیں۔
https://wa.me/p/5387675781333611/923450345581
Reviews
There are no reviews yet.