Description
اس کتاب میں مسلمان خواتین کے لئے 15 سے 20 منٹ کے دورانیہ پر مشتمل 365 اسباق ترتیب دئیے گئے ہیں ۔ ہر سبق کی ابتداء حضرت مولانا مفتی عاشق الٰہی مہاجر مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ کی کتاب “تحفہ خواتین” کی منتخب احادیث سے کی گئی ہے ۔
دورحاضر میں مسلم خواتین کو دین اسلام کیا سکھاتا ہے ۔ بہت ہی اہم اصلاحی اور اسلامی اسباق ہیں ۔ بالخصوص خواتین کی تربیت اور گھریلو زندگی کے متعلق یہ ایسی کتاب ہے جس کی ہر خاتون کو اشد ضرورت ہے ۔ بلکہ اس کتاب میں “دینی نصاب، اصلاحی سبق اور دیگر رسائل” ایسے شامل کئے گئے ہیں جن کی برکت سے خواتین گھر بیٹھے یہ عالمہ کا کورس کرسکتی ہیں ۔
الحمدللہ ! اس کتاب کو ملک کے جید علمائے کرام نے خوب سراہا ہے ۔ مفتی محمد صاحب (جامعۃ الرشید) لکھتے ہیں کہ یہ کتاب خواتین کے لئے ایک بہت ہی قیمتی تحفہ ہے ۔
اسی طرح مولانا ازھر صاحب (جامعہ خیر المدارس) لکھتے ہیں کہ یہ کتاب ہر گھر کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے ۔ کیونکہ گھر کا ماحول بنانے والی گھر کی خواتین ہوتی ہیں ۔ اگر انکی اصلاح اور تربیت اسلامی اصولوں کے مطابق ہوجائے تو گھر جنت کا گہوارا بن جاتا ہے ۔
مشہورومعروف مدرسہ جامعہ اسلامیہ امدادیہ فیصل آباد سے مفتی محمد طیب صاحب نے لکھا ہے کہ یہ کتاب دور حاضر کا جدید بہشتی زیور ہے ۔ یعنی دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق اس میں جدید اسباق ترتیب دئے گئے ہیں ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5640994275995639/923450345581
Reviews
There are no reviews yet.