کےٹو کہانی(سفرنامہ)۔

مستنصر حسین تارڑ کا سفرنامہ کے ٹو ۔ جو کہ ایڈونچر اور دلچسپی سے بھرپور ہے ۔ بالخصوص جب کے ٹو پر پہنچے تو اُس روداد کو عنوان دیا ہے “کے ٹو مائی لو” جو کہ پڑھنے لائق ہے ۔

 1150.00

1 in stock

Order This Product On WhatsApp # 03450345581

Product Details

مستنصر حسین تارڑ کے سفرنامے مزاح اور دلچسپی سے بھرپور ہوتے ہیں ۔ نیز اسمیں نباتات اور حیوانات یعنی چرند پرند سے لگاؤ کا منظر نظر آتا ہے ۔ نیز انہی سفرناموں میں بہت ساری ایسی باتیں بھی لکھ دیتے ہیں جو عام انسان کو بہترین سوچ دیتی ہیں ۔ جیسا کہ ایک چھوٹا سا پیرگراف ملاحظہ فرمائیں:۔
۔”میری ایک رشتے کی پھوپھی گاؤں سے علاج کی خاطر چند روز کے لئے ہمارے پاس لاہور آگئیں ۔ وہ جب شام کے وقت گھر کے کام کاج سے فارغ ہوتیں تو صحن میں پڑے ہوئے ایک پرانے گملے کو بڑے اہتمام سے پانی دیتی تھیں ۔ پھر انہوں نے مجھے بھی اپنے ساتھ ملا لیا ۔

ہم دونوں باقاعدگی سے اس گملے کو پانی دیا کرتے تھے ۔ پھر وہ پھوپھو واپس چلی گئیں اور چند عرصے بعد فوت ہوگئیں ۔ میں کبھی کبھار پھر اس گملے کو پانی دیتا جو مٹی سے بھرا ہوا تھا ۔ اس میں گھاس تو تھی لیکن ایک صبح اچانک میں یہ دیکھ کر حیران ہوگیا کہ اُسی گملے میں ایک خوبصورت لال رنگ کا پھول کھلا ہوا ہے ۔ تو شاید ہمارا کام ہوتا ہے پانی دیتے رہنا ۔ پھل پھول لگانا اُس ذات کا کام ہے ۔ فائدہ تو ہوتا ہے”۔

یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/8733454563361176/923450345581

Additional information

Weight 0.506 kg
Binding Type

Hard Cover

Number of Pages

429

Delivery Time

5-7 Working Days

Paper Quality

Normal

Published By

Sang e Meel Publications

Shipping Charges

FREE

Written By

مستنصر حسین تارڑ