Description
ڈاکٹر آفتاب احمد شاہ لکھتے ہیں کہ مجھے اپنی میڈیکل پریکٹس کے دوران جلدی امراض کے مریضوں سے انکے مرض کے اصل اسباب دریافت کرنے میں مختلف قسم کے سوالات کرنے پر پتہ چلا کہ ان میں سے بعض نے حالت حیض میں عورت سے صحبت کی تھی اسی وجہ سے عضو پر دانے ودیگر جلدی امراض رونما ہوئے ۔ بعض لوگوں بازاری کتابوں سے سیکھ کر انتہائی شرمناک طریقے اپنائے تھے اور صحبت کے ان غلط طریقوں سے شہوت مٹا کر پریشانی میں مبتلا ہوگئے ۔ بعض بدبختوں نے ممنوعہ مقام پر بھی اپنی شہوت کی آگ کو بجھایا ۔
اس صورتحال میں میں نے سوچا کہ اس موضوع پر کچھ کتابوں کامطالعہ کروں مگر افسوس کہ صرف ایک کتاب بھی اس موضوع پر نہ مل سکی جس میں قرآن و حدیث کی اسلامی تعلیمات ہوں اور یہ کتاب خاص اسی موضوع پر ہو ۔
تبھی میں نے ارادہ کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خانگی زندگی سے متعلق احادیث کو تلاش کرکے مفید وضروری باتیں ضبط تحریر لاؤں ۔ یہی موضوع اس کتاب کا ہے اور یہی معلومات آپکو ان صفحات میں مناسب عنوانات کے ساتھ ملیں گی ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5654596181333353/923450345581
Reviews
There are no reviews yet.