جواہرات حکیم الامت

جواہرات حکیم الامت

خطبات حکیم الامت 32 جلدوں سے منتخب الہامی جواہرات کا مجموعہ ۔

پسند فرمودہ: شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی

جمع وترتیب: صوفی محمد اقبال قریشی خلیفہ مفتی اعظم مفتی شفیع عثمانی رحمہم اللہ تعالیٰ

مطبوعہ ادارہ تالیفات اشرفیہ

 5730.00

5 in stock

Order This Product On WhatsApp # 03450345581

Product Details

حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ نے خواص و عوام کی دینی ضروریات پر کثیر تعداد میں کتب لکھیں حتیٰ کہ آپکو “سیوطی وقت” بھی کہا جاتا ہے ۔

حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے تمام مواعظ جو کہ تقریباً 350 ہیں اور 32 جلدوں محیط ہیں ۔ عامۃ المسلمین بلکہ عصر حاضر کی مصروفیات کے پیش نظر اہل علم اور خواص حضرات کا بھی ان سے استفادہ کرنا مشکل ہے ، جبکہ ان مواعظ میں بیسیوں عنوانات پر علم و حکمت کے موتی بکھرے ہوئے ہیں ۔

یہ کتاب “جواہرات حکیم الامت” صوفی اقبال قریشی صاحب کے منتخب جواہرات پر مبنی ہے ۔ آپ نے خطبات کی 32 جلدوں اور ملفوظات کی مکمل جلدوں میں سے انتخاب کرکے خاص موضوعات یعنی نماز، حج، روزہ، زکوٰۃ، سیرت النبی، اتباع سنت، حقوق العباد، فقہی مسائل اور اسی طرح عام فہم بیسیوں موضوعات کے تحت منتخب ملفوظات و ارشادات جمع کئے ہیں ۔

صوفی اقبال قریشی صاحب حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ کے خلیفہ خاص تھے ۔ آپکا یہ مجموعہ پورے خطبات اور ملفوظات کے 64 جلدوں کا نچوڑ اور عطر ہے ۔ بالخصوص وہ لوگ جو زیادہ قیمت ہونے کی وجہ سے 64 جلدیں نہیں خرید سکتے تو وہ یہ چار جلد پڑھ کر افادات تھانویہ سے مستفید ہوسکتے ہیں ۔

یہ مکمل سیٹ اعلیٰ کاغذ پر بہترین طباعت سے مزین کیا گیا ہے ۔ شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب نے بھی اسکو پسند فرمایا ہے ۔

یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/6596912386991748/923450345581

Additional information

Weight 2.726 kg
Binding Type

Hard Cover

Number of Pages

Total Pages: 2175

Delivery Time

5-7 Working Days

Paper Quality

Fine, Good

Published By

Taleefat e Ashrafia

Shipping Charges

FREE

پسند فرمودہ

مفتی اعظم مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی صاحب مد ظلہ
شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مد ظلہ

از افادات

حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ

Written By

Hazrzt Soofi Muhammad Iqbal Quraishi Sahib DB

Volumes/Jild

4 Jild