اسلامی جمہوریہ پاکستان

تاریخ و تحریک اسلامی جمہوریہ پاکستان ۔ واقعات احساسات اور جذبات سے مزین ۔ دل کو ہلا دینے والی مولانا ڈاکٹر محمد عادل شہید رحمہ اللہ تعالیٰ کی ایک مایہ ناز مقبول عام تصنیف ۔ جس پر مفتی تقی عثمانی صاحب نے حروف تعریف لکھے ہیں ۔

 5290.00

1 in stock

Order This Product On WhatsApp # 03450345581

Product Details

اسلامی جمہوریہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار نعمتوں اور صفات سے نوازا ہے ، یہ ملک ایک خداداد مملکت ہے جو اسلام کے نام پر 14 اگست 1947 مطابق 27 رمضان المبارک سن 1366ھ کو وجود میں آیا ، اسلامی جمہوریہ پاکستان کو ہم جس زاویہ نگاہ سے دیکھتے ہیں تو اس کی اچھائیاں اورخوبیاں ہی نظرآتی ہیں ایسے حسین وجمیل وطن کے حصول میں پیش کی گئی قربانیاں قابلِ فخرسرمایہ ہیں ، ایسے وطن کی تاریخ کو لکھنا جس کی ہراچھائی ، ہرخوبی ، ہرصفت ، ہرنعمت مکمل توجہ چاہتی ہو کوئی آسان کام نہیں ہے ۔

اس کتاب میں قارئین کیلئے بہت فائدہ مند مواد اکٹھا کیا گیا ہے ، جس کی وجہ سن 1947ء سے لے کر سن 2020ء تک پاکستان کی تاریخ میں نہایت اہمیت کے حامل 73 سال کا طویل عرصہ ہے ، پھرابتداء سے لے کرآج تک ملک کی تاریخ میں جو واقعات پیش آئے ہیں مصنف کی کوشش یہ رہی ہے کہ ان کا تذکرہ مثبت، معلوماتی اورمفید اندازمیں پیش کیا جائے ۔ یہ کتاب بارہ ابواب پرمشتمل ہے۔

اس کتاب کی افادیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب نے فرمایا کہ یہ 1940ء سے لے کر 2020ء تک پاکستان کی جامع ترین تاریخ ہے ، جو اس ملک کو سمجھنے کیلئے اہم دستاویزکی حیثیت رکھتی ہے ۔

کسی بھی چیز کی قدروقیمت اس چیز کے حصول میں کی جانے والی جدوجہد سے معلوم ہوتی ہے ۔ پاکستانیوں پرلازم ہے کہ وہ اس آزاد مملکت کے حصول میں کی جانے والی کوششوں اوراسکے لئے جان قربان کرنے والے جانثاروں کو ہمیشہ یاد رکھیں ۔

یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5484467198317389/923450345581

Additional information

Weight 1.81 kg
Binding Type

Firm Binding

Number of Pages

1373

Delivery Time

5-7 Working Days

Paper Quality

Fine

Sample Pages

https://drive.google.com/file/d/1nGyGeLemw239AtlhfYhGEvR-pGGcYyHs/view?usp=sharing

Shipping Charges

FREE

Written By

Molana DR. Muhammad Adil khan SB

Volume/Jild

2 Jild