Description
یہ کتاب حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کی مجددانہ تصنیف ہے جس میں انہوں نے اپنے زمانے کے مطابق زندگی کے ہر شعبے میں اسلام کی تعلیمات کی توضیح فرمائی ہے ۔ مسلمانوں کی عملی زندگی کا کوئی گوشہ ایسا نہیں ہے جسمیں وہ اپنے دین کی اصلی تعلیمات سے دور نہ ہٹتے چلے گئے ہوں ۔ حضرت تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ نے اس کتاب میں عمل کی ان کوتاہیوں کی انتہائی جزرسی کے ساتھ نشاندہی فرمائی ہے ۔
مفتی تقی عثمانی صاحب لکھتے ہیں کہ یہ کتاب درحقیقت ایک سلسلہ مضامین ہے جو دارالعلوم دیوبند کے معروف رسالہ “القاسم” میں قسط وار شائع ہوتا رہا ہے بعد میں اسے کتابی شکل میں شائع کیا گیا تھا ۔ احقر نے بھی ماہنامہ البلاغ میں اس سلسلہ مضامین کی کچھ قسطیں نقل کرکے شائع کی تھیں ۔ مجھے حیرت ہوتی ہے کہ حضرت تھانوی کی سینکڑوں تالیفات بار بار شائع ہوئی ہیں مگر یہ کتاب ایسی جامع مفصل اور مفید کتاب ہے لیکن اسکو صرف ایک مرتبہ شائع کیا گیا ہے ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/8581379441936483/923450345581
Reviews
There are no reviews yet.