عبارت کیسے لکھیں

 430.00

اچھی عبارت وہ ہے جس میں انشاء اور املاء کا کوئی عیب نہ ہو ۔ اس لئے عبارت لکھنے کا طریقہ سیکھئے ۔ رشیدحسن خان کی آسان اور عام فہم عبارت لکھنا سکھانے والی کتاب ۔

Out of stock

Description

عبارت جملوں سے بنتی ہے اور جملہ دو یا دو سے زیادہ لفظوں سے مل کر بنتا ہے ۔ اس طرح بنیادی چیز لفظ ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ پہلے اس پر بہت زور دیا جاتا تھا کہ لفظوں کو کس طرح لکھنا چاہئے ۔ اگر ہم مفرد لفظوں کو صحیح طور پر نہیں لکھ سکتے تو ہمارے لکھے ہوئے جملے بھی ٹھیک نہیں ہوں گے ۔ ایسے جملوں سے جو عبارت بنے گی وہ بھی درست نہیں ہوگی ۔

یہ چھوٹی سی کتاب اس لئے مرتب کی گئی ہے کہ ہمارے طالب علموں کو املاء کے بارہ میں ضروری معلومات حاصل ہوسکے ۔ اگر ہماری عبارت میں جملے ٹھیک نہیں ہوں گے تو اُسمیں کوئی تاثیر باقی نہیں رہے گی ۔ تحریر پڑھنے والا پریشانی کا شکار رہے گا ۔

رفیع الدین ہاشمی لکھتے ہیں : “اردو کے علمی و ادبی حلقوں، خصوصاً دنیائے تحقیق و تدوین میں جناب رشید حسن خان (اس کتاب کے مصنف) کا نام محتاج تعارف نہیں ہے ۔ یہ درجہ اول کے محقق و مدون ہیں ۔ انہوں نے اس کتاب میں انشاء اور تلفظ میں چند ضمنی عنوانات بھی قائم کئے ہیں ۔ صحتِ املاء ایک نسبتاً نیا موضوع ہے ۔ اس لئے پاکستان میں کئی ناشرین نے خاں صاحب کی اس کتاب کے غیر قانونی ایڈیشن بھی شائع کئے ہیں مگر بک کارنر والوں کا یہ ایڈیشن با اجازت شائع کیا گیا ہے ۔ اس کتاب کے ذریعے سے علمی اور تعلیمی حلقوں کو صحتِ املاء کا شعور بڑھانے میں بہت مدد ملی ہے ۔

یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/8544825725590446/923450345581

Additional information

Weight 0.02 kg
Binding Type

Hard Cover

Number of Pages

166

Delivery Time

5-7 Working Days

Paper Quality

Normal

Published By

Book Corner

Shipping Charges

FREE

Written By

Rasheed Hassan Khan

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “عبارت کیسے لکھیں”

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like…