Description
اللہ تعالیٰ نے اس امت مسلمہ کو قوت حفظ کی وافر دولت عطا فرمائی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ حضرات محدثین کرام، فقہائے عظام اور مؤرخین نیک انجام ایک ایک مجلس میں بیسیوں ہی نہیں بلکہ سینکڑوں احادیث یاد کرلیا کرتے تھے ۔ کئی ایسے محدثین تھے جو ایک مرتبہ یاد کی ہوئی بات کبھی بھی نہیں بھولے ۔
اس طرح کے سینکڑوں واقعات محدثین کرام کے، تابعین کے اور اولیاء اللہ کے موجود ہیں کہ جو بات ایک مرتبہ اُنہوں نے ذہن نشین کرلی وہ پھر کبھی نہ بھول سکے ۔ اور ان لوگوں کے علوم کے سمندر کو اپنے حافظے میں سمو لیا تھا ۔ علامہ مقریزی لکھتے ہیں کہ سلطان محمد رحمہ اللہ تعالیٰ کو قرآن کے علاوہ کئی فنون کی کتابیں یاد تھیں ۔ ہدایہ کی چار جلدیں زبان کی نوک پر رہتی تھیں ۔
اسی طرح تاریخ کی کتب اور اسماء الرجال میں بہت سارے ایسے نام ملتے ہیں کہ جن کے واقعات پڑھ کر آپ دنگ رہ جائیں گے ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5976039409155130/923450345581
Reviews
There are no reviews yet.