حکیم الامت – نقوش و تاثرات

حکیم الامت – نقوش و تاثرات

گزشتہ صدی کے ایک بہترین انسان حکیم الامت مجدد الملت محسن الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کی سرگزشت ۔

مصنف : مولانا عبدالماجد دریاآبادی رحمہ اللہ تعالیٰ ۔

مطبوعہ ادارہ تالیفات اشرفیہ

 830.00

11 in stock

Order This Product On WhatsApp # 03450345581

Product Details

شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی صاحب فرماتے ہیں:”مولانا عبدالماجد دریاآبادی ایک صاحب طرز ادیب، بلند پایہ صحافی اور اردو وانگریزی کے مشہور مفسر قرآن تھے”۔

مفسر قرآن مولانا عبدالماجد دریاآبادی رحمہ اللہ تعالیٰ کی خط وکتابت حضرت تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ سے
۔ 15 برس کی مکاتبت جس میں تفسیر، حدیث، فقہ، تصوف، کلام اور ادب و حکمت کے سینکڑوں مضامین جو حکیم الامت کی مجددانہ تحقیق کا مظہر ہیں ۔ پھر صاحب تالیف بھی ایسے ادیبانہ قلم کے  ماہر جس میں دلکشی بھی ہو اور سلاست بھی ہو ۔

مولانا عبدالماجد دریاآبادی رحمہ اللہ تعالیٰ لکھتے ہیں :”حضرت تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کی وفات 24 جولائی 1943 میں ہوئی ۔ کچھ ہی روز بعد میں ذہن میں یہ خیال آگیا تھا کہ اپنے اور حضرت کے تعلقات پر خطوط کی روشنی میں لکھوں ۔ میں نے دیکھا کہ سینکڑوں خطوط مجھ کو مل گئے ۔ میرے اصل عریضے تھے اور اُن پر حضرت کے جوابات تھے ۔ بہت سارا وقت لگا کر میں نے انکو مرتب کیا”۔

ان مکتوبات کا انداز خاصا دلچسپ ہے ۔ یہ نادر تحقیقات اور علوم و معارف پر مبنی مکتوبات کا اک بہت بڑا خزانہ ہے ۔ عرصہ دراز سے یہ کتاب نایاب تھی اور چاہنے والے اِسکو دور دراز تک تلاش کیا کرتے تھے ۔ اب یہ ادارہ تالیفات اشرفیہ نے بہترین طباعت کے ساتھ شائع کی ہے ۔ جو کہ آپ کے سامنے ہے ۔

یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/6121550384524058/923450345581

Additional information

Weight 0.502 kg
Binding Type

Hard Cover

Number of Pages

511

Delivery Time

5-7 Working Days

Paper Quality

Yellow Paper

Published By

Taleefat e Ashrafia

Sample Pages

https://drive.google.com/file/d/1FUudFfR6LJEvJnzvCVctdZla4jCPzp0C/view

Shipping Charges

FREE

Written By

Maulana Abdul Majid Daryaa Abadi RA