امام ابوحنیفہ کی سیاسی زندگی

امام ابوحنیفہ کی سیاسی زندگی

از مصنف عظیم علامہ سید مناظر احسن گیلانی مرحوم ۔ مطبوعہ المیزان

 1280.00

3 in stock

Order This Product On WhatsApp # 03450345581

Product Details

امام ابوحنیفہ کی سیاسی زندگی

اس کتاب میں یہ اصلاً یہ بتانے کی کوشش کی گئی ہے کہ خانوادہ بنی امیہ جب اپنی غلطیوں کو نباہنے کے لئے مزید غلطیوں کا حکومت میں عمداً اضافہ کرتا چلا گیا اور بالآخر اپنے خاتمے کے قریب اُسکا پورا نظم و نسق پوری طرح سڑا ہوا جسم بن گیا تو انقلاب ناگزیر ہوگیا ۔

غلفائے عباسیہ قوم کی امیدوں اور آرزوؤں کا مرکز بن کر برسراقتدار آئے لیکن قوم کو جلد ہی مایوس ہونا پڑا ۔

امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ تعالیٰ نے بنی امیہ کے خلاف تحریک کے آغاز ہی کے وقت اسکی ضرورت کو بھانپ لیا تھا اور گویا ایک خانقاہ بنا کر وہیں مستقبل کے افسروں کو پوری تن دہی اور بے نفسی سے اپنی بساط بھر تیار کرنا شروع کردیا تھا ۔ پھر جاہل اور رشوت خودافسروں کوبھی خدمت سے الگ کرنا تھا ۔

اگرچہ اس پورے عمل میں امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ تعالیٰ کو شہید ہونا پڑا لیکن انکے خون سے اسلام کی سوکھی ہوئی کیاری سنچ گئی اور پیاسی زمین سیراب ہوتے ہی ہری بھری ہوگئی ۔

چنانچہ انکی وفات کے دس سال بھی پورے نہ ہوئے تھے کہ انکے شاگرد نظم و نسق میں ہر طرف چھا گئے اور امام ابویوسف رحمہ اللہ تعالیٰ کی کارکردگی میں ڈیڑھ سو سالہ اسلامی مملکت کو تباہی سے بچا کر مزید نئی اور صحتمند زندگی بخشنے کا اہتمام ہوگیا ۔

یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5554858167943115/923450345581

Additional information

Weight 0.696 kg
Binding Type

Hard Cover

Number of Pages

552

Delivery Time

5-7 Working Days

Paper Quality

Normal

Published By

Al Meezan

Shipping Charges

FREE

Written By

Hazrat Alama Sayed Manazir Ahsan Gelani