حضرت عثمان رضی اللہ عنہ

سیرت حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا مکمل تفصیلی اور تحقیقی جائزہ ۔ تاریخ اور سیاست کی روشنی میں ۔ مصر کے مشہور ومعروف نقاد اور نامور مصنف ڈاکٹر طہ حسین کے قلم سے ۔ علامہ عبدالحمید نعمانی نے اس کتاب کا اردو ترجمہ کیا ہے ۔

 480.00

Out of stock

Product Details

کتاب کے مترجم علامہ عبدالحمید نعمانی لکھتے ہیں کہ ڈاکٹر طہ حسین مصر کے ایک ممتاز ادیب اور نقاد ہیں ۔ عربی شعر و ادب پر، عربی شعراء پر اور تاریخ و تمدن کے بہت سے مسائل پر انکی تصنیفات نے پورے عرب ممالک میں ان کو غیر معمولی شہرت اور نمایاں امتیاز کا مالک بنا دیا ہے ۔

ان کی ادبی مقبولیت کا اندازہ اس واقعے سے لگایا جا سکتا ہے کہ “الایام” کے نام سے دوحصوں میں انہوں نے جو آپ بیتی لکھی ہے اُسکا ترجمہ یورپ کی متعدد زبانوں میں ہوچکا ہے ۔

پچھلے دنوں بھی ڈاکٹرصاحب نے الفتنۃ الکبریٰ کے عنوان سے دو کتابیں لکھیں ۔ یہ دونوں کتابیں تاریخ کے نقطہ نگاہ سے اسلامی تاریخ کے سب سے پیچیدہ اور نازک عہد کی تحقیق اور تنقید ہیں ۔

مصنف لکھتے ہیں کہ لوگ آج بھی اس مسئلہ میں مختلف خیالات رکھتے ہیں ۔ جس طرح حضرت عثمان کے عہد میں رکھتے تھے ۔ ایک طرف عثمانی ہیں جو صحابہ میں شیخین کے بعد حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا درجہ رکھتے ہیں دوسری طرف شیعی ہیں جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد حضرت علی کا درجہ مانتے ہیں ۔

اس کتاب کو پڑھنے والے جان جائیں گے کہ حالات کی نزاکت اور معاملات کی خطرناکی، حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور انکے موافقین و مخالفین سب کے بس سے باہر تھی ۔ وہ واقعات بھی آپ اس کتاب میں پڑھیں گے کہ جن حالات میں حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ مسند نشینِ خلافت ہوئے ۔ اگر اس وقت کسی دوسرے کو تخت خلافت پر بٹھا دیا جاتا تو وہ بھی انہی کی طرح فتنہ و فساد کے مصائب میں مبتلا ہوتا  اور لوگ اس سے بھی جدال و قتال کرتے ۔

یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5773185882765273/923450345581

Additional information

Weight 0.364 kg
Binding Type

Hard Cover

Number of Pages

280

Delivery Time

5-7 Working Days

Paper Quality

Normal

Published By

Nafeees Academy

Sample Pages

https://drive.google.com/file/d/1ndyz65RvxZi8AwILPzic4NyzO4I66PbQ/view?usp=sharing

Shipping Charges

FREE

Written By

Doctor Taha Hussain