Description
ڈاکٹر عبدالحئی عارفی رحمہ اللہ تعالیٰ لکھتے ہیں کہ ابتدائے اسلام سے آج تک نہ جانے کتنی بے شمار سیر مختلف زبانوں میں مؤرخانہ انداز میں لکھی گئی ہیں ۔ لیکن ادیبانہ انداز میں سیرت کے موضوع پر یہ کتاب ھادی عالم اپنی شان انفرادیت کا عجیب شاھکار ہے ۔ کتاب کافی ضخیم ہے اور بیشتر لوازمات سیرت نگاری سے متصف ہوتے ہوئے اپنے انداز کی ندرت و جدت کے اعتبار سے زبانِ اردو کے خزینہ ادب کے لئے سرمایہ فخر ومباہات ہے ۔
اس کتاب میں ملہمانہ خصوصیت یہ ہے کہ ابتداء سے انتہاء تک جس قدر مضامین تحریر میں آئے ہیں اُنکے کسی حرف پر بھی نقطہ نہیں ہے ۔ یعنی پوری کتاب صنعتِ غیر منقوط نویسی سے مرصع ومزین ہے ۔ اس کے باوجود کسی جملے میں یا ربط عبارت میں یا بیان کی سلاست و روانی میں یا مفہوم کی ادائیگی میں یا واقعات کی تفصیل میں کہیں بھی کسی مقام پر بھی کوئی خلش یا ابہام نہیں ہے ۔
اس سیرت طیبہ کے مصنف و مرتب حضرت محمد ولی رازی عثمانی ہمارے محترم و مشفق بزرگ حضور مولانا مفتی محمد شفیع صاحب دیوبندی رحمہ اللہ تعالیٰ کے صاحبزادے ہیں ۔ حضرت مولانا موصوف کو کمالات علوم ظاہری وباطنی میں منجانب اللہ اس دور ایک خاص مقامِ امتیازی عطاء ہوا تھا ۔ حضرت موصوف مفتی صاحب مولانا اشرف علی تھانوی کے ممتاز خلفاء میں سے تھے ۔
ماہرین علم و ادب ونکتہ سنجان فکر و نظر جب اس کتاب کا مطالعہ کریں گے تو اُنکو جس طرح ادب اردو کی وسعت و جامعیت پر تعجب ہوگا ۔ اسی طرح اردو ادب پر مصنف کے عبور کامل اور اسلوب نگارش کی جدت پر بھی حیرت ہوگی ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5435116886613835/923450345581
Reviews
There are no reviews yet.