غیر سودی بینکاری

 580.00

غیر سودی بینکاری کے متعلقہ فقہی مسائل کی تحقیق اور اشکالات کا مدلل جائزہ از حضرت مفتی تقی عثمانی صاحب

3 in stock

Order This Product On WhatsApp # 03450345581

Description

شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب فرماتے ہیں کہ غیر سودی بینکاری سے متعلق میری تحریرات پر بہت زیادہ تنقیدیں شروع ہوچکی ہیں ۔ بعض لوگوں نے یہ تک کہہ دیا ہے کہ غیرسودی بینکوں کی حرمت عام بینکوں سے بھی زیادہ ہے ۔

فرماتے ہیں کہ ایسی باتوں کا جواب دینے میں مجھے پہلے بہت تامل رہا کیونکہ جو اشکالات مجھ پر اٹھائے گئے وہ ایسی باتیں تھیں جن پر میں خود اپنی کتابوں میں بحث کرکے جواب دے چکا تھا اس لئے میری سوچ یہ تھی کہ لوگ ان کتابوں کو پڑھ کر فائدہ حاصل کریں گے ۔ مگر کیونکہ آج کل کسی کے پاس تقابلِ تحریرات اور نتیجہ اخذ کرنے کا وقت نہیں ہے اس لئے وہ یکطرفہ بات سن کر فیصلہ کرلیتے ہیں ۔ میں نے یہ کتاب اس لئے لکھی کہ وہ لوگ جو مایوس ہوچکے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ سودی بینکاری کا متبادل ممکن نہیں ہے ۔ اُنکی غلط فہمی دور ہوجائے ۔

اس کتاب میں کسی بھی تنقید کا جواب طنز یا طعن و تشنیع سے نہیں دیا گیا بلکہ پورے تحمل، دلائل اور عقلی باتوں کے ذریعے سے غیر سودی بینکاری کی تفصیل بیان کی گئی ہے ۔ یہ پوری کتاب علمی نکات تک ہی محدودہے ۔

اگرچہ حضرت فرماتے ہیں کہ میرے علم میں کچھ تحریریں ایسی بھی آئیں جو غیر سودی بینکاری کے خلاف تھیں ۔ اُنکی مجموعی حیثیت کو دیکھا گیا تو اُن میں دلائل کم اور میری ذاتیات پر نشانہ بازی زیادہ تھی ۔ حالانکہ بندہ کو بھی اس قسم کی انشاء پردازی کا تھوڑا بہت ذوق ہے مگر اُسکا استعمال بہت ہی کم رہا ہے ۔

اس کتاب کو واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5673994352692035/923450345581

Additional information

Weight 0.538 kg
Binding Type

Hard Cover

Number of Pages

389

Delivery Time

5-7 Working Days

Paper Quality

Good

Published By

Maktaba Maarif ul Quran

Sample Pages

https://drive.google.com/file/d/1HmP0VrqLS14GKDl_GCUPmViNgT90lZwz/view?usp=sharing

Shipping Charges

FREE

Written By

Hazrat Molana Muhamad Taqi Usmani

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “غیر سودی بینکاری”

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like…