Description
ٖغزوہ موتہ کا شمار اسلام کے فیصلہ کن معرکوں میں ہوتا ہے ۔ ہمارے مؤرخین نے اسکے اسباب اور محرکات پر کافی وضاحت اور روشنی ڈالی ہے ۔ اسکے باوجود ابھی تک اس پر کوئی مستقل تصنیف موجود نہیں تھی ۔
غزوہ موتہ اس لحاظ سے بھی بہت اہم ہے کہ اس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بحیثیت عظیم مدبر، عظیم قائد اور عظیم سپہ سالار دیکھا جا سکتا ہے ۔
اس کی تیاری نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس انداز پر کی کہ تین سپہ سالارمقرر فرمائے ۔ اس سے بھی اہمیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔
یہ کتاب پوری صورتحال کو واضح کرتی ہے ۔ احمد باشمیل عرب کے مشہور تاریخ نگار ہیں انہوں نے جس طرح تحقیق و تدقیق سے یہ کتاب لکھی ہے واقعتاً قابل داد ہے ۔ کیونکہ اسمیں تمام جزئیات کو بڑی تفصیل کے ساتھ اور تحلیل کے ساتھ پیش کردیا ہے ۔ کتاب کو پڑھ کر آپکو اندازا ہوجائے گا کہ لائق اور قابل مصنف نے بلاشبہ یہ کتاب لکھنے کے لئے سینکڑوں کتابوں کا مطالعہ کیا ہوگا ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/8798167533558587/923450345581
Reviews
There are no reviews yet.